تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی طفیل انجم نے مہنگائی کے بارے میں نئی منطق بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، وہ قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے ہر صبح ایک فرشتہ مقرر کرتا ہے۔
طفیل انجم 2018ء کے الیکشن میں مردان کے حلقے پی کے 49 سے ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
https://twitter.com/naumanuhk/status/1452221274038706193?s=20
ملک میں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ ہر کوئی پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کر رہا ہے۔ اس دوران ایک حکومتی رکن کی جانب سے اس قسم کے بیان نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین طفیل انجم کو انوکھے بیان پر انھیں مذاق کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اپنی ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ ایمانداری سے بتائیں کیا ایسے ہیرے ہمیں دوبارہ ملیں گے؟
https://twitter.com/hinaparvezbutt/status/1452536154662785026?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1452536154662785026%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F612311
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے بھی مہنگائی کے حوالے سے ایسا ہی ایک بیان جاری کیا تھا۔ آزاد کشمیر میں ایک جلسے تقریر کرتے ہوئے انہوں نے عوام کو مشورہ دیا تھا کہ وہ آٹا اور چینی کم کھائیں۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم بے حس ہوچکے ہیں۔ ہم اپنی نسل اور ملک کیلئے اتنی سی قربانی نہیں دے سکتے۔ اگر میں روٹی کے 100 نوالے کھاتا ہوں آٹے کے، تو کیا اپنی قوم کیلئے 9 نوالوں کی قربانی نہیں دے سکتا۔