'خاور مانیکا کی گرفتاری سے بشریٰ بی بی پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے'

عمران خان اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل ہو جاتے ہیں تو ان کے لیے آسانی پیدا ہو جائے گی، یہاں باقی جیلوں کی نسبت بہتر سہولیات ملتی ہیں۔ ہمارے ہاں جو بھی ڈیلیں ہوتی ہیں وہ جیل کی دیواروں کے اندر ہوتی ہیں، ڈیل کے لیے محفوظ ترین جگہ جیل ہی ہے۔

'خاور مانیکا کی گرفتاری سے بشریٰ بی بی پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے'

سب سے اہم سوال یہ ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے عمران ریاض کو اتنے عرصے تک اپنے پاس رکھا؟ خاور مانیکا نے قبرستان کی زمین پر قبضہ کر کے شادی ہال بنایا اور یہاں سے وہ اب تک 2 کروڑ 60 لاکھ تک کرایہ وصول کر چکے ہیں۔ پنجاب میں نیب کا ادارہ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہا ہے اور ایسا لگ رہا ہے بشریٰ بی بی پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔ یہ کہنا ہے شہباز میاں کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں اعزاز سید نے کہا عمران ریاض کی واپسی خوش آئند ہے۔ عمران خان اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل ہو جاتے ہیں تو ان کے لیے آسانی پیدا ہو جائے گی، یہاں باقی جیلوں کی نسبت بہتر سہولیات ملتی ہیں۔ ہمارے ہاں جو بھی ڈیلیں ہوتی ہیں وہ جیل کی دیواروں کے اندر ہوتی ہیں، ڈیل کے لیے محفوظ ترین جگہ جیل ہی ہے۔ آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف سے بھی ڈیل کرنے والے لوگ جیل میں ہی جا کر ملتے رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے عمران خان کی بھی جیل ہی میں کسی نہ کسی سے ملاقات ہوئی ہو۔

سید صبیح الحسنین کے مطابق سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا جسٹس سردار طارق مسعود کو فون کر کے یہ بتانا کہ آپ کے خلاف ریفرنس آیا ہے، رولز کی خلاف ورزی ہے۔

 میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔