پاکستان نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کے لیے سری لنکا کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی نئی کریڈٹ لائن کی پیشکش کر دی۔ ٹیلیگراف کی خبر کے مطابق یہ پیشکش وزیراعظم عمران خان نے اپنے دو روزہ دورہ سری لنکا کے دوران کی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے سری لنکا کو یہ پیشکش دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لیے کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کی سپورٹس کمیونٹی کے ساتھ ایک اجلاس میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے عمران خان ہائی پرفارمنس سپورٹس سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا
۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سری لنکن ریزورٹ آف کینڈی کی یونیورسٹی آف پیراڈینیا میں ایشیئن تہذیب و ثقافت کے مرکز کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔