Get Alerts

سب کی وزیراعلیٰ ہوں، دل میں انتقام اور بدلے کا کوئی جذبہ نہیں: مریم نواز

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں ووٹ دینے اور نہ دینے والوں کی وزیر اعلیٰ ہوں۔ ہم سب جمہوری و سیاسی کارکن ہیں۔ میرے لئے سب قابل احترام ہیں۔ سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہوں۔ امید کرتی ہوں تفریق سے بالاتر ہو کر میری مدد کریں گے۔

سب کی وزیراعلیٰ ہوں، دل میں انتقام اور بدلے کا کوئی جذبہ نہیں: مریم نواز

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میرے دفتر اور میرے دل کے دروازے حکومتی و اپوزیشن اراکین کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ میرے دل میں انتقام اور بدلے کا کوئی جذبہ نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد مریم نواز کا اپنے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں، میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ آپکی قیادت میں ایوان جمہوری پرچم کو سربلند رکھے گا۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ اپوزیشن اراکین یہاں نہیں ہیں۔ میرا دل تھا وہ ہوتے۔جمہوری کارکن ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سیاست میں مقابلہ کرنا کتنا ضروری ہے۔ ہمارے پر بھی بہت مشکل وقت آئے۔ ہر چیز ہمارے خلاف تھی۔ ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔ لیکن شکر ہے کہ ہم نے کبھی میدان خالی نہیں چھوڑا۔

مریم نواز نے کہا کہ آج اپوزیشن موجود ہوتی تو میری تقریر کے دوران شور شرابا کرتی تو میں خوشی محسوس کرتی۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کے نہ ہونے پر افسوس ہے۔ اپوزیشن کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے۔ منصب کیلئے نامزد کرنے پر قائد نوازشریف صدر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔ اللہ نے مشکل سے نواز کر عزت سے نوازا۔ ہم نے بطور جماعت کبھی میدان خالی نہیں چھوڑا۔ میرے دل میں انتقام اور بدلے کا کوئی جذبہ نہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

انہوں نے کہا کہ مخالفین نے مجھے ظلم اور انتقام کا نشانہ بنایا ان کی شکر گزار ہوں۔ مخالفین نے مجھے ایسی ٹریننگ سے گزارا جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ قدرت کا نظام ہے پہلے انسان کو مشکلات سے گزارتا ہے پھر عزت سے نوازتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں ووٹ دینے اور نہ دینے والوں کی وزیر اعلیٰ ہوں۔ ہم سب جمہوری و سیاسی کارکن ہیں۔ ایوان جمہوریت کا پرچم سر بلند رکھے گا۔ امید ہے سپیکر، ڈپٹی سپیکر جمہوری عمل کو برقرار رکھیں گے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا کام پنجاب میں پالیسی بنانا ہے۔حلف اٹھانے کے بعد مسلم لیگ ن کے منشور پر آج سے عمل شروع کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے سب قابل احترام ہیں۔ سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہوں۔ امید کرتی ہوں تفریق سے بالاتر ہو کر میری مدد کریں گے۔ میں حلقے کے عوام کیلئے اس ہی طرح دستیاب رہوں گی جس طرح ایم پی اے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقابلہ کسی اور سے نہیں اپنی جماعت میں موجود قدآور شخصیات کی کارکردگی سے ہے نوازشریف کو پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کا اعزاز حاصل ہے کسی صورت تہذیب اور اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ نے مجھے تعلیم اور مشکلات کا سامنا کرنے کی ٹریننگ دی، والدہ نے سکھایا کس طرح مضبوطی سے مشکلات کا سامنا کیا جاتا ہے، آج اپنی والدہ اور قوم کی تمام ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپنے اساتذہ، ہیڈماسٹرز کا بھی دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اس منصب پر بٹھانے پر پنجاب کے عوام کی بھی مشکور ہوں اس کرسی پر نوازشریف جیسے لیڈر نے ترقی کی منازل طے کیں اللہ نے نوازشریف کو اس اعزاز سے نوازا وہ کسی کے حصے میں نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی اتحادی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی ) ، استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) ، مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ضیا کے ارکان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، آپ سب کے لئے میرے دل کے دروزاے کھلے ہیں۔

نومنتخب وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اس مقام پر پہنچانے کے لئے مجھے ووٹ دیا۔ میرا یہاں موجود ہونا اس سیاسی کارکن کی خدمات کا اعتراف ہے جو مشکلات برداشت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک تاریخ بنی ہے۔ مجھے آپ مائنس بھی کردیں لیکن یہ ہر پاکستان کی ہر بیٹی کا اعزاز ہے کہ آج کرسی پر پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کھڑی ہے۔ میری دعا ہے کہ میرے بعد بھی یہی سلسلہ چلتا رہے۔