پاکستان میں 19 سال اور اس سے زائد عمرکے افراد کی ویکسینیشن کےلیے رجسٹریشن کل سے شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہےکہ کورونا ویکسین کےلیے ماہرین صحت کی منظور کردہ آبادی کےلیے رجسٹریشن کل سے ہوگی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 30 سال اور اس سے زائدکی عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کیا تھا۔
ملک بھر میں 30 سال سے زائد عمرکے افراد کو کورونا ویکسین لگنےکا سلسلہ جاری ہے اور اب 19 سال کی عمر کے افراد کی رجسٹریشن بھی شروع کردی گئی ہے۔
https://twitter.com/Asad_Umar/status/1397447606532546562