گذشتہ روز پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کے لئے آئے لیجنڈری کرکٹر سے عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شین واٹسن نے ملاقات کے بعد ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
38 سالہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن نے کہا کہ عمران خان میرے کرکٹ ہیروز میں سے ایک ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹ سٹار شین واٹسن نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ عمران خان سے ملاقات اور بات چیت یادگار لمحات تھے، عمران خان میرے کرکٹ ہیروز میں سے ایک ہیں، عمران خاں نے کرکٹ اور آف دی فیلڈ میں متاثر کن زندگی کی مثال قائم کی جب کہ گریگ چیپل، ویون رچرڈز اور عمران خان کا یادیں تازہ کرنا بہت اچھا لگا۔
شین واٹسن نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’Dream‘ کا بھی اضافہ کیا جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کرنا ان کا خواب پورا ہونے کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے شین واٹسن اور سر ویوین رچرڈز پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے منسلک ہیں جبکہ گریگ چیپل میچ دیکھنے اسلام آباد میں موجود ہیں۔
This was incredibly special for me to meet and chat with one of my cricketing hero’s, the Great All-Rounder,
Imran Khan. What an inspiring life he has lived on and off the cricket field!!! So amazing to hear Sir Viv, Greg Chappell and Imran relive the good old days!!! #dream pic.twitter.com/Zqz2jww7P8
— Shane Watson (@ShaneRWatson33) February 27, 2020