پنجاب کی 16 رکنی کابینہ کی حتمی تشکیل

ذرائع کے مطابق کابینہ میں ن لیگ سے مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، سلمان رفیق، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، بلال یاسین،عمران نذیر، خضر حیات مزاری، شیرعلی گورچانی، احمد خان لغاری، راحیلہ خادم حسین، سبطین رضا بخاری، ایوب خان گاڈھی، فیصل کھوکھر اور میاں یاور زمان کے نام شامل ہیں۔

پنجاب کی 16 رکنی کابینہ کی حتمی تشکیل

 پنجاب میں نومنتخب حکومت کی کابینہ کی تشکیل دومراحل میں ہوگی۔ پہلے مرحلے میں پنجاب  کی 16 رکنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہوگی۔

متوقع پنجاب کابینہ میں ن لیگ کے 14 ، استحکام پاکستان پارٹی اور ق لیگ کا ایک، ایک وزیر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں ن لیگ سے مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، سلمان رفیق، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، بلال یاسین،عمران نذیر، خضر حیات مزاری، شیرعلی گورچانی، احمد خان لغاری، راحیلہ خادم حسین، سبطین رضا بخاری، ایوب خان گاڈھی، فیصل کھوکھر اور میاں یاور زمان کے نام شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

جبکہ فرخ جاوید، سلمان نعیم، ق لیگ کے چوہدری شافع حسین اور آئی پی پی سے ملک غضنفر عباس چھینہ کا نام بھی متوقع پنجاب کابینہ میں شامل ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں 3 وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیاں کام کررہی ہیں۔پی پی سید علی حیدرگیلانی، نیلم جبار اور رئیس نبیل کی پنجاب کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ  جنوبی پنجاب سےمنتخب پیپلزپارٹی کےاراکین نےپارٹی قیادت سےپنجاب کابینہ میں شمولیت کامطالبہ کیاتھا