Get Alerts

ایف آئی اے نے سی ڈی اے کے تین ملازمین کو کرپشن الزامات پر گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے سی ڈی اے کے تین ملازمین کو کرپشن الزامات پر گرفتار کر لیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سپیشل جج سنٹرل کامران بشارت مفتی کی عدالت میں زیر سماعت وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے) میں مبینہ کرپشن کیس میں ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے ایک افسر سمیت سی ڈی اے کے 3 ملازمین کو تحویل میں لے لیا۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے کے ایک افسر سمیت دو دیگر ملازمین پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کی پراپرٹیز کا اہم ریکارڈ غائب کرنے کا الزام تھا، جس پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف ائی اے کیسز کی سماعت کر رہی تھی اور پیر کو ضمانتیں خارج ہونے پر ان ملزمان کو تحویل میں لیا گیا۔

سماعت کےدوران سی ڈی اے ون ونڈو پلاٹوں کی فائلیں غائب کرنے اور مبینہ کرپشن کیس میں سہیل تنویر، آفتاب احمد اور سمیر بشیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی، جس پر ایف آئی اے نے تینوں افراد کو کمرہ عدالت کے باہر سے اپنی تحویل میں لے لیا۔

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔