Get Alerts

سوات: نیسلے، خیبر پختونخوا حکومت اور ورلڈ بینک کا سیاحت کے فروغ کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد

سوات: نیسلے، خیبر پختونخوا حکومت اور ورلڈ بینک کا سیاحت کے فروغ کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد
Travel Responsibly for Experiencing Ecotourism in Khyber Pakhtunkhwa(TREK) خیبر پختونخوا حکومت، عالمی بینک اور نیسلے کا مشترکہ پروگرام جس کا مقصد ذمہ دار سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

نیسلے پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ سیاحت کے ساتھ اشتراک سےTREK کے تحت کمیونٹی کو سرگرمی کے اقدامات کے طور پر سوات میں ویسٹ مینجمنٹ اور پائیدار سیاحت پر دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

اس سے قبل دسمبر2020 میں وزیرا عظم عمران خان نے TREK کے لوگوکی نقاب کشائی کی جو Khyber Pakhtunkhwa Integrated Tourism Development (KITE) منصوبہ کا حصہ ہے اور جسے وفاقی حکومت کے 2020 کے اہم اہداف کے حصول کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

تربیتی شرکاسے خطاب کرتے ہوئے تشفین حیدر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم ڈیپارٹمنٹ، حکومت خیبر پختونخوا نے کہا ”KITE منصوبہ کے تحتTREK پرعالمی بینک اور نیسلے پاکستان کے ساتھ اشتراک سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔“ انہوں نے کہا”TREK کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے آلات، سیاحوں کیلئے آگاہی مہمات اور کچرے کو کم کرنے کیلئے مقامی کمیونٹیز کو تربیت کی فراہمی سمیت سرگرمیوں کے KITE کے تحت سرانجام دی گئی ہیں۔“

اس پروگرام پر اظہارخیال کرتے ہوئے وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبلیٹی، نیسلے پاکستان اور افغانستان نے کہا”ہم پرجوش ہیں کہTREK کے تحت کمیونٹی کو مصروف عمل کرنے کی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں۔ ہاسپیٹلیٹی سیکٹر کیلئے ایسی تر بیتی پروگراموں کے ذریعے ویسٹ فری فیوچرکے ہمارے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی۔“ انہوں نے کہا”نیسلے میں ہمارا یہ وژن ہے کہ ہماری پیکیجنگ بشمول پلاسٹک کو نہ زمین اور نہ ہی سمندروں میں ٹھکانے لگایا جائے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ہم نے2025 تک پلاسٹک پیکیجنگ کو 100 فیصد دوبار قابل استعمال بنانے یا ری سائیکل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔“

کرن افضل، سینئر پرائیویٹ سیکٹرسپشلسٹ،عالمی بینک گروپ نے کہا”ہمیں سوات میں اس پروگرام کو شروع کرنے پر انتہائی خوشی ہے جہاں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ہمیں امید ہے کہ یہ شراکت داری سیاحتی مقامات کے حوالے سے ذمہ دارانہ رویہ اور ایکو سسٹم کے احترام کیلئے حوصلہ افزائی کرنے میں سود مند ثابت ہوگی۔

نیسلے پاکستان کاTREK کیلئے عزم دوستونوں پر مشتمل ہے ایک بڑے پیمانے پر آگاہی مہم جو کچرے کے پھیلاؤ کو کم کرنے، دوبارہ قابل استعمال بنانے اور ری سائیکل پر توجہ مرکو ز کرتا ہے اور دوسرا کمیونٹی کو مصروف عمل کرنے کا پلان جس میں وہ سرگرمیاں شامل ہیں جو کچرے، آلودگی اور جنگلی حیات کے خاتمے کے مسائل سے نمٹنے میں مدد دیں گی جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف 12, 13, 15,17 کے مطابق ہے۔



ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے دو روزہ تربیتی پروگرام میں کچرے کی درجہ بندی، ری سائیکلنگ کی اہمیت، ویسٹ آڈٹ،بنیادی غذائی تحفظ اورWASH پر عمل درآمدکی اہمیت پر سیشن شامل تھے۔تربیتی پروگرام کے اختتام پر غلام سعید، ڈائریکر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز اور توصیف خالد پراجیکٹ ڈائریکٹر KITE نے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے۔

https://youtu.be/Fk95ICowMbE