Get Alerts

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی
قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی، بجٹ کا مجموعی حجم 8 ہزار 238 ارب روپے ہے، قومی اسمبلی سے فنانس بل بھی کثرت رائے سے منظور، فنانس بل پر اپوزیشن کی تمام ترامیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اراکین سالانہ بجٹ منظور ہونے پر احتجاجاً اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے لیے ایک ارب 17کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو گزشتہ برس 98کروڑ 60 لاکھ روپے تھے۔


دستاویزات کے مطابق آئندہ سال کے لیے وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے بجٹ میں 18کروڑ 59 لاکھ روپے زیادہ مختص ہوئے۔

اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔