عمران خان کا مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

عمران خان کا مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان
سابق وزیراعظم عمران نے مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال صرف پی ٹی آئی کے کارکنوں کو نہیں بلکہ پوری قوم کیلئے ہے کیونکہ ہمارے ملک کی توہین کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ ترین لوگوں کو ایک سازش کے تحت کرپٹ ملک پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ وفاقہ کابینہ میں ساٹھ فیصد لوگ ضمانتوں پر ہیں۔ جو وزیراعظم بنا ہے اس کو ہم ''کرائم منسٹر'' کہتے ہیں، اس پر چالیس ارب روپے کے مقمات ہیں۔ ایسے شخص کو اقتدار میں لانا ملک وقوم کی توہین کے مترادف ہے۔

https://twitter.com/PTIofficial/status/1520384026795810818?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1520384026795810818%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Furdu%2Flive%2Fpakistan-61252402

انہوں نے کہا کہ میں اپنی قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سب ابھی سے تیاری شروع کر دیں۔ ہم اپنی تیاری کا آغاز چاند رات سے شروع کر دیں گے۔ میں خاص طور پر اپنے نوجوانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ سب چاند رات کو جھنڈے پکڑ کر نکلیں۔ اس کے بعد ہماری پوری تیاری اسلام آباد مارچ کی ہوگی۔ پوری دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستانی ایک زندہ قوم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا فیصلہ ہماری عوام کرے گی۔ اسلام آباد میں عوام کا سمندر آئے گا۔ اس کے بعد کوئی غیر ملک ہم پر کرپٹ ٹولے کو مسلط نہیں کر سکے گا۔