اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف پریس کانفرنس پر فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عدلیہ مخالف پریس کانفرنس کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
عدالت نے فردوس عاشق اعوان کو یکم نومبر صبح 9 بجے طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ریلیف دینے کے لئے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی۔