'پنڈی نے 2018 میں نواز اور اب عمران کو الیکشن سے باہر کیا'

سائفر کیس میں اگرچہ بہت عجلت کا مظاہرہ کیا گیا لیکن عمران خان نے جب خود اعتراف کر لیا کہ سائفر ان سے گم ہو گیا ہے تو ان پر آفیشل سیکرٹس ایکٹ لاگو ہونا تھا۔ الیکشن سے پہلے سنائی جانے والی اس سزا کا سیاسی فائدہ پی ٹی آئی کو ہو گا جسے وہ الیکشن میں بیانیے کے طور پر استعمال کرے گی۔

'پنڈی نے 2018 میں نواز اور اب عمران کو الیکشن سے باہر کیا'

2018 میں جو فلم بنائی گئی تھی اب اس کا ایکشن ری پلے یا دوسری قسط چل رہی ہے۔ سائفر کیس میں فیصلے سے عمران خان کے پاپولر ووٹ کو ضرور ڈینٹ پڑے گا لیکن اس کے باوجود پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 50 سے زیادہ سیٹیں جیت لے گی۔ اسٹیبلشمنٹ نے جس طرح 2018 کے الیکشن سے نواز شریف کو باہر کیا، اسی طرح انہوں نے موجودہ الیکشن سے عمران خان کو باہر کرنے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان کو کم از کم ایک سال تک جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔ یہ کہنا ہے سینیئر صحافی سجاد انور کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں صحافی مریم نواز نے کہا سائفر کیس میں اگرچہ بہت عجلت کا مظاہرہ کیا گیا لیکن عمران خان نے جب خود اعتراف کر لیا کہ سائفر ان سے گم ہو گیا ہے تو ان پر آفیشل سیکرٹس ایکٹ لاگو ہونا تھا۔ الیکشن سے پہلے سنائی جانے والی اس سزا کا سیاسی فائدہ پی ٹی آئی کو ہو گا جسے وہ الیکشن میں بیانیے کے طور پر استعمال کرے گی۔ جس طرح ٹرائل چلایا گیا اس کو پی ٹی آئی ہائی کورٹ میں اپنے دفاع کے لیے استعمال کرے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

مریم نواز کے مطابق 2018 کے انتخابات سے پہلے نواز شریف کو نااہل کیا گیا، الیکشن سے باہر کر دیا گیا، اپیل کا حق نہیں دیا گیا اور پھر ان کے خلاف بھرپور بیانیہ بھی بنایا گیا جبکہ موجودہ صورت حال میں عمران خان کو ٹرائل کورٹ سے سزا ہوئی ہے، وہ اپنی سزا کم کروانے یا اسے معطل کروانے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جا سکتے ہیں۔ نواز شریف کی سزا کے برعکس عمران خان کے بری ہونے کے بہت سارے امکانات ہیں۔

 میزبان مبشر بخاری تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔