Get Alerts

میرے اہل خانہ کو دھمکایا جارہا ہے، اس دفعہ کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہوں: حامد میر

میرے اہل خانہ کو دھمکایا جارہا ہے، اس دفعہ کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہوں: حامد میر
معروف صحافی حامد میرکا پابندی لگائے جانے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔

سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ میرے لئے کوئی نئی بات نہیں۔  ماضی میں دو بار مجھ پر پابندی عائد کی گئی ۔ مجھے دو دفعہ نوکری سے نکالا گیا، مجھ پہ قاتلانہ حملے ہوئے مگر کوئی مجھے آئین میں دیئے گئے حقوق کے لئے آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتا۔

حامد میر نے کہا کہ اس وقت میں کسی بھی نتائج کے لئے تیار ہوں اور کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہوں کیونکہ وہ میرے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1399284671695908866

چند لمحے قبل حامد میر نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’مولانا ظفر علی خان اور شورش کاشمیری بننا بہت مشکل ہے لیکن مولانا زاہد الراشدی کے الفاظ کا شکریہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ظلم کے خلاف کھڑا ہونے کی ہمت عطا فرمائے آمین‘

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1399274159952187392

 

سینئر صحافی منیزے جہانگیر کا کہنا ہے کہ حامد میر پر پابندی ان تمام لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو کہتے ہیں کہ پاکستان میں میڈیا آزاد ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ وہ پاکستان کے بہت بڑے اینکر اور صحافی ہیں اور انہیں صحافیوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف آواز اٹھانے پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا جیو نیوز ہار مان گیا۔

https://twitter.com/MunizaeJahangir/status/1399279082400063489

 

صحافی عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ حامد میر کو سکرین سے ہٹا کر اور ان کا پروگرام بند کر کے طاقتور اسٹیبلشمنٹ اور حکومت پر انگلیاں اٹھیں گی جو الفاظ حامد میر نے کہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صحافی حامد میر کے ساتھ کھڑے ہیں، جیو نیوز کو اس ضمن میں اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔

https://twitter.com/asmashirazi/status/1399282393979129860

 

سینئر صحافی غریدہ فارقی نے لکھ کہ تا حال جیوانتظامیہ نےکوئی وجہ نہیں بتائی۔ جیوانتظامیہ کوواضح کرناہوگاکہ حامدمیرپرپابندی کیوں لگائی گئی ہے،کیاکوئی دباؤتھا،اگرہاں توکس کیطرف سے؟؟؟ کھل کربتائیے۔ عوام کوجاننے کاحق ہے۔ جان کرجیو!! جیوسےمنسلک صحافیوں کوبھی یہ سوال اٹھاناچاہئیے۔اندھی پابندی آخر کیوں؟؟ جان کر جیو!!

https://twitter.com/GFarooqi/status/1399317471484542980