آزادی مارچ لاہور میں، تصویری جھلکیاں

آزادی مارچ لاہور میں، تصویری جھلکیاں

مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جمعیت علمائے اسلام کا آزادی مارچ لاہور میں موجود ہے جہاں شرکا اسلام آباد جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔


لاہور

جمیعت علمائے اسلام کے کارکن

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ آج لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد کے لیے سفر کا آغاز کرے گا۔

جے یو آئی ف کے قائد مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مارچ کے شرکا بدھ کی صبح لاہور میں داخل ہوئے جہاں ان کا پڑاؤ آزادی چوک میں ہے۔ اس سے قبل شرکا ملتان سے منگل کے روز تقریباً 10 گھنٹوں سے زیادہ وقت میں لاہور پہنچے۔

لاہور

آزادی مارچ میں اگرچہ مختلف طبقہ فکر کے لوگ شامل ہیں لیکن ان میں زیادہ تعداد مدارس اور جماعت سے تعلق رکھنے والوں کی ہے۔

لاہور



جے یو آئی ف کے اعلان کے مطابق ان کا مارچ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہو گا۔ ان کا دعوٰی ہے کہ ان کے اس مارچ میں سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں افراد شامل ہیں۔

Image

آزادی مارچ کے شرکاء کو روکنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے کشمیر ہائی وے پر رکاوٹیں بھی کھڑی کی ہیں۔  یہ مارچ کب تک جاری رہے گا یہ واضح نہیں، اسی لیے اس مارچ میں شامل افراد نے ہر طرح کے مکمل انتظامات کیے ہیں یہاں تک کہ اپنے ساتھ مکمل زادِ راہ لیے ہوئے ہیں۔