• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, جنوری 28, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

عمران خان کی آرمی چیف کو رشوت کی پیشکش

27 اکتوبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ملکی سیاسی حالات کے پیش نظر ایک غیر معمولی پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے عوام اور فوج کی لیڈر شپ کے درمیان ایک سیاسی جماعت کی طرف سے پیدا کی جانے والی غلط فہمیوں کا جواب دینے کی کوشش کی

عاصم علی by عاصم علی
اکتوبر 31, 2022
in تجزیہ
50 1
0
عمران خان کی آرمی چیف کو رشوت کی پیشکش
59
SHARES
281
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

27 اکتوبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ملکی سیاسی حالات کے پیش نظر ایک غیر معمولی پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے عوام اور فوج کی لیڈر شپ کے درمیان ایک سیاسی جماعت کی طرف سے پیدا کی جانے والی غلط فہمیوں کا جواب دینے کی کوشش کی۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس میں شمولیت پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک بے مثال فیصلہ تھا جس نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اچنبھے میں مبتلا کرنے کے ساتھ ساتھ یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ ایسے کون سے عوامل ہیں جن کی بدولت ڈی جی آئی ایس آئی کو اپنی محکمانہ روایات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خود کو عوام کے کٹہرے میں پیش کرنا پڑا۔

لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کا کہنا تھا کہ عمران خان جس آرمی چیف کو میر جعفر اور میر صادق جیسے غداروں کی صف میں کھڑا کرتے ہیں اسی آرمی چیف سے تحریک عدم اعتماد کے موقع پر کہتے تھے کہ بےشک آپ عمر بھر کے لئے آرمی چیف کا عہدہ اپنے پاس رکھیں مگر حزب اختلاف کے رہنماؤں کو جیل میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی طرف سے لائی گئی عدم اعتماد کو کچلنے میں ان کی مدد کریں۔

RelatedPosts

قومی اسمبلی کی33 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

فواد چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Load More

حیران کن بات تو یہ ہے کہ عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کی اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے سینیئر صحافی عامر متین کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے جنرل باجوہ کو سیاسی تعاون کے بدلے مدت ملازمت میں توسیع کی آفر کی تھی۔ یہ سول بالادستی کو قائم کرنے اور حقیقی آزادی حاصل کرنے کا کون سا طریقہ ہے جس میں آپ پاکستان کے آئین کے مطابق غیر سیاسی ادارے کے سربراہ کو اپنے سیاسی فائدے کے لئے غیرآئینی رشوت کی پیشکش کر رہے ہیں۔ اب عمران خان اپنے سیاسی جلسوں میں اس بات کو بڑی ڈھٹھائی کے ساتھ دہرا رہے ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں ان کے سامعین پاکستان کے آئین سے زیادہ ان کی ‘عمرانیات’ پہ یقین رکھتے ہیں۔

جنوری 2020 میں عمران خان نے اپنے دور حکومت میں آرمی چیف جنرل باجوہ کو پارلمینٹ کے اندر سے آرمی ایکٹ 1952، ایئر فورس ایکٹ 1953 اور پاکستان نیوی آرڈیننس 1961 میں غیر معمولی ترامیم کا بل پاس کروا کر آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سے 64 برس کروائی۔ اس وقت نہ تو ان کو پاکستان کے آئین کا خیال رہا اور نہ ہی سویلین بالادستی کا۔ تب ان کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لئے آرمی چیف کی ضرورت تھی جس کے لئے وہ کسی حد تک بھی جانے کو تیار تھے۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب عمران خان ہر نجی اور غیر نجی محفل میں آرمی چیف جنرل باجوہ کی مدح سرائی کرتے ہوئے نظر آتے تھے۔

یہ ایک شرمناک، کرپٹ اور غیر قانونی اقدام ہے کہ جب آپ اپنے ذاتی مفاد اور اپنے ذاتی ایجنڈے کی ترویج اور تکمیل کے لئے آرمی چیف کو ‘تاحیات’ آرمی چیف رہنے کی غیر آئینی اور غیر قانونی رشوت کی پیشکش کرتے ہیں۔ پرویز مشرف کے دور میں ارباب غلام رحیم اور پرویز الٰہی جیسے سیاسی طفیلیے پرویز مشرف کو تاحیات باوردی صدر بنانے کی سیاسی آوارگی کا مظاہرہ کرتے تھے۔ کیسا حسین اور ظالمانہ اتفاق ہے کہ آج وہی پرویز الٰہی اور ارباب رحیم جیسے لوگ آپ کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔ اب اس کو قوت کشش سمجھا جائے یا نظریاتی ہم آہنگی جس نے آپ کو اپنے ہم خیال گروپ میں شامل کر دیا ہے۔ بقول شاعر، پہنچی وہیں پی خاک جہاں کا خمیر تھا۔

امپائر کی انگلی سے شروع ہو کر ایک چلتی ہوئی منتخب جمہوری حکومت کو گرانے سے ہوتے ہوئے تاحیات آرمی چیف بنانے کی آرزو سے گزر کر اپنی مرضی کے ڈی جی آئی ایس آئی لگانے سے لے کر اب بات اپنی مرضی کے آرمی چیف لگوانے تک آن پہنچی ہے۔ دوسروں کو اپنا امپائر کھڑا کر کے کھیلنے کا طعنہ دینے والے کیا اس بات کا جواب دے سکتے ہیں کہ ہر تعیناتی اپنی مرضی کے مطابق کرنے سے کون سی بالادستی قائم ہو رہی ہے اور کون سے آئین کو مضبوظ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے؟

اقتدار کے کھو جانے کے بعد عمران خان یہ کہتے ہوئے پائے جا رہے ہیں کہ وہ بے اختیار وزیراعظم تھے سارے اختیارات تو اسٹیبلشمنٹ کے پاس تھے۔ تو جناب والا یہ تو ایک سنگین جرم ہے کہ آپ نے عوام کے جمہوری مینڈیٹ کو غیر سیاسی طاقتوں کے حوالے کر دیا حالانکہ آپ خود کہا کرتے تھے کہ اسٹیبلشمنٹ کی وہی پالیسی ہے جو میری پالیسی ہے اور یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں۔ اب اس میں سے کون سی بات درست ہے ایک پیج والی یا پھر بے اختیار وزیر اعظم والی؟ جو بات درست نظر آتی ہے وہ یہ ہے کہ جہاں آپ کے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل ممکن ہو وہاں پہ ہی سویلین بالادستی اور آئین کی پاسداری ہے اور جہاں آپ کی خواہشات کی تکمیل نہ ہو رہی ہو وہاں پہ غداری اور آئین شکنی بھی ہے اور سویلین بالا دستی پہ منڈلاتے ہوئے خطرات بھی۔

یاد رہے یہ وہی عمران خان ہیں جو اکثر الزام لگاتے ہیں کہ نواز شریف نے اس وقت کے آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کو بطور رشوت گاڑی کی پیشکش کی تھی۔ آج وہی عمران خان خود اپنے منہ سے تسلیم کر رہے ہیں کہ میں نے بطور رشوت آرمی چیف کو توسیع کی پیشکش کی اور بدلے میں ان سے حکومت بچانے کا مطالبہ کیا۔ عقل حیران رہ جاتی ہے۔ کیا کوئی ایک الزام بھی ایسا بچا ہے جس کے عمران خان خود مرتکب نہ ہوئے ہوں؟ توشہ خانہ، ذاتی فائدوں کے لئے ملک ریاض کو 50 ارب کی چھوٹ دینا، امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلنا اور اب آرمی چیف کو رشوت کی پیشکش۔
آخر میں ظفر صھبائی کا ایک شعر بھی موقع کی مناسبت سے برداشت کر لیجیے کہ:
جھوٹ بھی سچ کی طرح بولنا آتا ہے اسے
کوئی لکنت بھی کہیں پر نہیں آنے دیتا

Tags: against unconstitutional demandbribeImran Khanofferedto General Bajwa
Previous Post

50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں: خدا کے لئے ان نااہل چوروں کا ساتھ مت دیں

Next Post

‘فوج کا کھڑاک’ پاکستان کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم بن گئی

عاصم علی

عاصم علی

عاصم علی انٹرنیشنل ریلیشنز کے طالب علم ہیں۔ انہوں نے University of Leicester, England سے ایم فل کر رکھا ہے اور اب یونیورسٹی کی سطح پہ یہی مضمون پڑھا رہے ہیں۔

Related Posts

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

16 سال قبل میں محمد نواز شریف کے ساتھ ان کے خاندان کے مشہور پارک لین فلیٹس میں بیٹھا جیو نیوز کے...

گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے فواد چودھری کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے فواد چودھری کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

by وجیہہ اسلم
جنوری 27, 2023
1

فواد چودھری کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کو ایسا کیا کہہ دیا تھا؟ فواد چودھری نے بغاوت...

Load More
Next Post
‘فوج کا کھڑاک’ پاکستان کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم بن گئی

'فوج کا کھڑاک' پاکستان کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم بن گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In