• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, جون 1, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

اگر آپ اکتاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں تو یہ فلمیں دیکھ لیں

عام طور پر عید کے دوسرے روز تک مردوں کے پاس کافی حد تک ایسا وقت ہوتا ہے جس میں کرنے کو کچھ خاص نہیں ہوتا۔ دفتر بند ہیں، سکول بند ہیں، بازار میں خاص کام نہیں تو بس ٹی وی کے سامنے بیٹھ جانا ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی اسی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں تو اس سے پہلے کہ بوریت آپ کو گھیر لے، آپ ان میں سے کوئی فلم دیکھ کر اپنے وقت کو خوشگوار بنا سکتے ہیں۔

خضر حیات by خضر حیات
اپریل 23, 2023
in انٹرٹینمنٹ
16 0
0
اگر آپ اکتاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں تو یہ فلمیں دیکھ لیں
19
SHARES
90
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

عید کے موقع پر ہم عام طور پر اس طرح کی بات سنتے ہیں کہ عید اصل میں بچوں کا تہوار ہوتا ہے۔ ایسا شاید اس لیے کہا جاتا ہے کہ بچوں کو عید کی زیادہ خوشی ہوتی ہے جبکہ بڑوں کے پاس عید کے موقع پر کرنے کو زیادہ کچھ نہیں ہوتا۔ مردوں کی یہ مصروفیت ہوئی کہ عید کے دن تیاری کی اور عید کی نماز پڑھ لی۔ اس کے بعد عزیزوں، دوستوں کے ساتھ ملنے ملانے چلے گئے۔ مردوں کے مقابلے میں البتہ خواتین کچھ زیادہ مصروف ہوتی ہیں کیونکہ انہیں عید پر عزیزوں، دوستوں سے ملنے کے علاوہ گھر کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔ کچن، کھانا پکانا، مہمان نوازی میں ان کا اچھا خاصا ٹائم نکل جاتا ہے۔

عام طور پر عید کے دوسرے روز تک مردوں کے پاس کافی حد تک ایسا وقت ہوتا ہے جس میں کرنے کو کچھ خاص نہیں ہوتا۔ دفتر بند ہیں، سکول بند ہیں، بازار میں خاص کام نہیں تو بس ٹی وی کے سامنے بیٹھ جانا ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی اسی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں تو اس سے پہلے کہ بوریت آپ کو گھیر لے، آپ ان میں سے کوئی فلم دیکھ کر اپنے وقت کو خوشگوار بنا سکتے ہیں؛

RelatedPosts

سلمان خان کی ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ نے عید پر دھوم مچا دی

اکشے کمار کی مسلسل 5 فلمیں باکس آفس پر کیوں ناکام ہو گئیں؟

Load More

1۔ ڈاکٹر جی (2022)

ہدایت کارہ انوبھتی کشیپ کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم 2022 میں ریلیز ہوئی ہے اور اس میں مرکزی کردار ادا کیا ہے ایوشمان کھرانہ نے جو اپنے ‘ذرا ہٹ کے’ ڈگر والی فلموں کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ یہ فلم بھی اسی ڈگر پر چلتی ہے جس میں ایوشمان کھرانا نے میڈیکل کے ایک طالب علم کا کردار ادا کیا ہے جو گائنی کے شعبے میں سپیشلائزیشن حاصل کرنے والا کلاس کا واحد لڑکا ہے۔ فلم مزاحیہ تو ہے مگر اس میں برصغیر کے سماج سے متعلق ایسی جھلکیاں ملتی ہیں جو حقیقت پر مبنی ہیں۔

2۔ بدھائی ہو (2018)

ہدایت کار امیت روندرناتھ شرما کی یہ فلم 2018 میں آئی تھی اور اس نے دھوم مچا دی تھی۔ مرکزی کردار ادا کیے ہیں ایوشمان کھرانہ، سانیا ملہوترہ، سریکھا سکری، نینا گپتا، گجراج راؤ، شیبا چڈھا اور دیگر اداکاروں نے۔ ایوشمان کھرانہ ہے فلم میں تو ہم توقع لگا سکتے ہیں کہ یہ بھی کسی اچھوتے اور منفرد موضوع سے متعلق ہوگی تو جناب یقیناً ایسا ہی ہے۔ کہانی یہ ہے کہ متوسط طبقے کا ایک گھرانہ ہے جو چھوٹے سے گھر میں محلے داروں کی ہمسائیگی میں رہتا ہے اور تب تک سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا ہوتا ہے جب تک ‘یہ’ نہیں ہو گیا ہوتا۔ اسی ‘یہ’ نے ساری کامیڈی تخلیق کروائی ہے۔ ہوتا یہ ہے کہ ایوشمان کھرانہ کی اماں یعنی نینا گپتا امید سے ہو جاتی ہیں اور یہ خبر گھر والوں جن میں دادی سریکھا سکری، بیٹا ایوشمان کھرانہ، بیوی نینا گپتا اور خاوند گجراج راؤ سمیت سب کے لیے گہری شرمندگی لے کر آتی ہے۔ محلے والے جو باتیں کر رہے ہیں وہ الگ ہیں۔ اسی سیچوئشن اور سٹوری کو استعمال کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے کمال کامیڈی تخلیق کی ہے اور اس کامیڈی کے نقاب میں چھپا وہ پیغام ہم تک پہنچایا ہے جسے موصول کرنے کے لئے ہمیں یہ فلم دیکھنا ہو گی۔

3۔ ہیرا پھیری (2000)

ہدایت کار پریادرشن کی فلم ہیرا پھیری بالی ووڈ سنیما میں کامیڈی کے تھیم پر بننے والی چند معیاری فلموں میں سے ایک ہے۔ یہاں بھی پاریش راول بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے یعنی بابو بھیا کے روپ میں پھلجھڑیاں بکھیرتے نظر آئیں گے۔ بابو بھیا ممبئی کے ایک کم ترقی یافتہ علاقے میں گیراج چلاتے ہیں اور سیدھے سادے آدمی ہیں۔ گیراج کے ساتھ بنی کھولی کو انہوں نے کرایے پہ چڑھا رکھا ہے جس میں راجو یعنی اکشے کمار رہتے ہیں جو ہمہ وقت جگاڑ لگانے اور شارٹ کٹ مار کر امیر ہونے کے منصوبے بناتا رہتا ہے۔ گاؤں سے ایک سیدھا سادا نوجوان شیام (سنیل شیٹھی) بھی یہاں پہنچ جاتا ہے جو نوکری ڈھونڈنے کے لئے آیا ہے۔ راجو اپنے اوٹ پٹانگ منصوبوں کے نتیجے میں جب سادہ دل شیام اور ان سے بھی معصوم بابو بھیا کو مشکل میں پھنسا چکتا ہے تو فلم بھی اپنے بہترین مرحلے پر پہنچ چکی ہوتی ہے۔

4۔ ویلکم (2007)

مجنوں بھائی اور اُدے بھائی کی جوڑی کو کون بھول سکتا ہے! اور ڈاکٹر گھنگھرو کے رول میں پاریش راول کی اداکاری کو کیسے بھلایا جا سکتا ہے! ڈائریکٹر انیس بزمی نے 2007 میں ویلکم بنائی جو کامیڈی فلمیں دیکھنے والوں کی ابھی تک پسندیدہ فلم چلی آ رہی ہے۔ فلم میں بہت بڑی کاسٹ شامل تھی جس میں نانا پاٹیکر، انیل کپور، اکشے کمار، پاریش راول، کترینہ کیف، فیروز خان، ملکہ شیراوت، سنجے مشرا اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ مجنوں بھائی (انیل کپور) اور ادے بھائی (نانا پاٹیکر) دوست، دور پار کے رشتے دار اور کرائم پارٹنرز ہیں۔ ممبئی اور دبئی میں بھتے خوری کا دھندہ چلاتے ہیں۔ ادے بھائی کی بہن ہیں کترینہ کیف۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ ساری دنیا ادے بھائی اور مجنوں بھائی کے کرتوتوں سے واقف ہے اس لیے کوئی بھی شریف خاندان کا لڑکا کترینہ سے شادی کرنے کو تیار نہیں ہوتا۔ دونوں کرائم پارٹنرز کو یہ شادی کروانے کے لیے اپنی پہچان چھپا کر کئی جھوٹ بولنے پڑتے ہیں اور جھوٹ کی یہی اداکاری بہترین کامیڈی سینز کی شکل میں سکرین پر نمودار ہوتی ہے۔

5۔ انداز اپنا اپنا (1994)

ہدایت کار راجمکار سنتوشی کی اس مزاحیہ فلم میں عامر خان، سلمان خان، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم میں عامر خان اور سلمان خان دو آوارہ لڑکوں کے روپ میں نظر آتے ہیں جو ایک امیر دولت مند گھرانے کی وارث لڑکی کا دل جیتنے میں ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ اسی کوشش میں ان کا پالا کئی دوسرے مجرم کرداروں سے پڑتا ہے جو اس امیرزادی کو اغوا کر کے یا قتل کر کے اس کی دولت ہتھیانا چاہتے ہیں۔ فلم کے کرائم سین ایسی مزیدار کامیڈی پیش کرتے ہیں کہ دل باغ باغ ہو جاتا ہے۔

یہ ایسی فلمیں ہیں جو اگر آپ نے دس دس مرتبہ بھی دیکھ رکھی ہیں تو کوئی پرابلم نہیں، انہیں گیارہویں گیارہویں مرتبہ بھی دیکھا جا سکتا ہے اور ہر نئی باری پر یہ پہلے سے بھی زیادہ مزہ دیں گی۔

Tags: bollywoodcomedyIndian Cinemaاکشے کمارانیل کپورایوشمان کھرانہبالی ووڈبھارتی سنیماٌپاریش راولپریادرشنروینہ ٹنڈنسریکھا سکریسلمان خانسنجے مشراسنیل شیٹھیشکتی کپورشیفالی شاہعامر خانکامیڈیکترینہ کیفکرشمہ کپورگجراج راؤمزاحیہ فلمیںملیکہ شیراوتنانا پاٹیکرنینا گپتا
Previous Post

کیا محض غلطیوں کا اعتراف ان سے ازالہ کے لئے کافی ہے!

Next Post

آ گیا اور چھا گیا!

خضر حیات

خضر حیات

خضر حیات فلسفے کے طالب علم ہیں اور عالمی ادب، سنیما اور موسیقی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ نیا دور کے ساتھ بطور تحقیق کار اور لکھاری منسلک ہیں۔

Related Posts

سلمان خان کی ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ نے عید پر دھوم مچا دی

سلمان خان کی ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ نے عید پر دھوم مچا دی

by حسنین جمیل
اپریل 25, 2023
0

سلمان خان کی 'کسی کا بھائی کسی کی جان' نے عیدالفطر پر دھوم مچا دی ہے۔ مگر یہ فلم بھی ایک اور...

شیڈولینڈز؛ لیاری کی پیچ دار گلیوں سے اٹھ کر اسمبلیوں تک پہنچنے والے گینگز کی داستان

شیڈولینڈز؛ لیاری کی پیچ دار گلیوں سے اٹھ کر اسمبلیوں تک پہنچنے والے گینگز کی داستان

by رزاق سربازی
اپریل 5, 2023
0

'شیڈولینڈز' کی آمنہ بلوچ نے دو دہائیوں میں جو کچھ جھیلا، اس کا جوہر بیان کرتے ہوئی کہتی ہیں؛ 'ماضی ساتھ نہیں...

Load More
Next Post
آ گیا اور چھا گیا!

آ گیا اور چھا گیا!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

بغاوت جو ناکام ہو گئی

بغاوت جو ناکام ہو گئی

by رضا رومی
جون 1, 2023
0

...

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit