ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کی گاڑی کو خوفناک حادثہ
ہالی ووڈ کے اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کی گاڑی کو گذشہ روز خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ان کی گاڑی بے قابو ہو کر دیگر گاڑیوں پر چڑھ دوڑی۔

لاس اینجلس پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ جمعہ کی رات کو پیش آیا۔ اس حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ تاہم آرنلڈ شوارزنیگر محفوظ رہے، انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ اس خوفناک حادثے میں 4 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والی ایک خاتون کار سوار تھیں جنھیں سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ کارکن حادثے کی جگہ پر پہنچے تو زخمی خاتون کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔ اسے فوری طور پر موقع پر طبی امداد فراہم کرکے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ خوفناک حادثہ ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کے گھر سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ گاڑیاں ٹکرانے کا منظر فلمی سین کی طرح تھا جس سے سب خوفزدہ ہو گئے۔ تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ اس میں کسی کی جان نہیں گئی۔

رپورٹس کے مطابق آرنلڈ شوارزنیگر خود گاڑی میں موجود تھے تاہم انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم وہ زخمی خاتون کیلئے انتہائی فکرمند نظر آئے۔ وہ خود خاتون سے ملاقات کرنے کی کوشش کرتے رہے تاکہ اس کی خیریت دریافت کر سکیں تاہم امدادی کارکنوں نے انھیں ایسا نہیں کرنے دیا کیونکہ خاتون کے سر سے بری طرح خون بہہ رہا تھا۔