'عمران خان کے خلاف کوئی عورت بولے تو بدکردار، مرد بولے تو غدار'

'عمران خان کے خلاف کوئی عورت بولے تو بدکردار، مرد بولے تو غدار'
مشہور ایکٹریس عفت عمر نے سابق وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی خاتون ان کیخلاف بات کرے تو بدکردار کہلاتی ہے اور اگر کوئی مرد کرے تو غدار کہلاتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں عفت عمر نے لکھا کہ عمران خان کیخلاف صحافی بولے تو لفافہ، ادارہ بولیں تو کرپٹ۔ عمران خان کی چوری پکڑی جائے تو اندرونی سازش، کرسی چھن جائے تو بیرونی سازش۔

https://twitter.com/OmarIffat/status/1517850573286039555?s=20&t=dG4V_35SkC7BJntZrYe6ng

اپنی ایک دوسری ٹویٹ میں عفت عمر نے لکھا کہ فروری، مارچ والا عمران خان میں دعائیں مانگ رہا تھا کہ یہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں، میں ان تینوں کی وکٹ ایک بال سے اڑاؤں گا۔

انہوں نے لکھا کہ جبکہ اپریل والا عمران خان کہتا ہے کہ مجھے جنوری سے پتا تھا کہ امریکہ میرے خلاف سازش کر رہا ہے اور اس میں ملک کے اندر سے لوگ اس کے ساتھ مل گئے۔

https://twitter.com/OmarIffat/status/1517849998997823488?s=20&t=dG4V_35SkC7BJntZrYe6ng