کاروباری شخصیات سے محبت اور شادی کرنے والی بالی ووڈ حسینائیں

کاروباری شخصیات سے محبت اور شادی کرنے والی بالی ووڈ حسینائیں
سشمیتا سین کو ہزار بار وضاحت کرنے کے باوجود بزنس ٹائیکون للت مودی سے محبت کرنے، ان کو بوائے فرینڈ بنانے اور مستقبل میں شادی کے ارادے ظاہر کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مگر ٹرولز یہ بھول جاتے ہیں کہ کسی بزنس ٹائیکون سے محبت کرنے والی سشمیتا سین بالی ووڈ کی کی واحد ایکٹریس نہیں ہیں۔ ان سے پہلے 13 بالی ووڈ ایکٹریسز نے بھی بہت بڑی کاروباری شخصیات سے محبت اور شادی کی ہے۔

سونم کپور

When Sonam Kapoor met Anand Ahuja: He had no idea Anil Kapoor was my father | Entertainment News,The Indian Express

انیل کپور کی بیٹی اور بالی وڈ کی ٹاپ ایکٹریسز میں سے ایک سونم کپور کے عرصہ دراز تک بوائے فرینڈ رہے تھے آنند آہُوجا۔ پھر دونوں نے 8 مئی 2018ء کو شادی کر لی تھی۔ سب کو پتہ ہے کہ آنند آہُوجا ایک بہت بڑے بزنس مین ہیں۔ اس جوڑی کی نیٹ ورتھ 4 ہزار 733 کروڑ انڈین روپے ہے۔ اور یہ رقم  13 ہزار 320 کروڑ روپے پاکستانی کرنسی میں بنتی ہے۔ اب آپ خود ہی حساب لگاتے رہیں کہ یہ کتنے ٹریلینز بنتے ہیں۔ خیر سونم کے ہاں جلد بے بی ہونے والا ہے۔

شلپا شیٹی

Actress Shilpa Shetty has shared a post for husband Raj Kundra on Instagram. The couple celebrates their 12th wedding anniversary today. - Scoop Beats

شلپا شیٹی نے برٹش بزنس میں راج کندرا سے 22 نومبر 2009ء کو شادی کی تھی۔ راج کندرا کے کئی ایک کاروبار ہیں۔ وہ آئی پی ایل کی ایک ٹیم کے بھی مالک ہیں۔ اب راج کندرا اور شلپا شیٹی کے 2 بچے ہیں۔ اور پتہ ہے اس جوڑی کی نیٹ ورتھ کتنی ہے؟ 134 کروڑ انڈین روپے۔ جو پاکستانی کرنسی میں بنتے ہیں 37 ارب 72 کروڑ روپے۔

جوہی چاولہ

Juhi celebrates husband Jay Mehta's birthday with unseen pics, a note of love - Hindustan Times

جوہی چاولہ مہتا گروپ کے مالک جے مہتا کی وائف ہیں۔ دونوں کی شادی دسمبر 1995ء میں ہوئی تھی۔ ان کے بھی 2 بچے ہیں۔ رہی بات نیت ورتھ کی تو جوہی چاولہ اور جے مہتا کی نیٹ ورتھ ہے 254 کروڑ انڈین یعنی 7 ارب 15 کروڑ پاکستانی روپے۔

رانی مکھرجی

Rani Mukerji Marriage With Bollywood's Biggest Producer

رانی مکھرجی نے بھی ایک بزنس ٹائیکون ادتیا چوپڑا سے 21 اپریل 2014ء کو شادی کی تھی۔ ادتیا چوپڑا فلم میکر ہیں۔ اور ان دونوں کی نیٹ ورتھ ہے 6 ہزار 500 کروڑ انڈین روپے۔ اور یہ اماؤنٹ بنتی ہے 18 ہزار 293 کروڑ پاکستانی روپے۔ دونوں ایک بچی کے والدین بھی ہیں۔

روینہ ٹنڈن

Raveena Tandon celebrates 18th anniversary, shares her wedding video: 'Into the adulthood of our married lives' | Entertainment News,The Indian Express

روینہ ٹنڈن نے ایک فلم ڈسٹری بیوٹر انیل ٹھڈانی سے 22 فروری 2004ء کو شادی کی تھی۔ ان دونوں کی نیٹ ورتھ 47 کروڑ انڈین یعنی ایک ارب 32 کروڑ 27 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔ دونوں کے دو بچے ہیں۔

امرتا اروڑا

Amrita Arora Wedding: Did She Steal Her Best Friend's Beau?

امرتا اروڑا نے اپنے بزنس مین بوائے فرینڈ شکیل لاڈک سے 4 مارچ 2009ء کو شادی کی تھی۔ اور اب ان دونوں کی نیٹ ورتھ 87 کروڑ بھارتی یعنی 245 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

عائشہ ٹاکیا

Ayesha Takia Marriage – She Said YES To A Lok Sabha Candidate

وانٹڈ ایکٹریس عائشہ ٹاکیا یکم مارچ 2009 کو فرحان اعظمی کی دلہنیا بنی تھیں۔ ان دونوں کی نیٹ ورتھ ہے 203 کروڑ پاکستانی روپے۔

ایشا دیول

Esha Deol Bharat Takhtani Anniversary Special: Not So Ordinary Love Saga

ایکٹنگ ایشا دیول کے خون میں ہے مگر انہوں نے بھی کسی ایکٹر سے نہیں بلکہ مہان بزنس مین بھارت تختانی سے 2002ء میں شادی کی تھی۔ بھارت تختانی کا ڈائمنڈز کا بزنس ہے۔ ان دونوں کی نیٹ ورتھ 3 ارب 83 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔ اور یہ دو بچوں کے والدین ہیں۔

آسین

The Complete Wedding Album Of Actress Asin Thottumkal And Micromax CEO Rahul Sharma

گجنی ایکٹریس آسین نے 19 جنوری 2016ء کو مائیکرو میکس کے بانی سربراہ راہول شرما سے شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں اور نیٹ ورتھ ہے 4 ہزار 108 کروڑ پاکستانی روپے۔

سیلینا جیٹلی

Celina Jaitley's Wedding To The Austrian Charmer - The Story

بالی ووڈ ایکٹریس سیلینا جیٹلی  نے ایک آسٹریلین پیٹر ہاگ سے شادی کی ہے جن کی سنگاپور اور دبئی میں ہوٹل چینز ہیں۔ دونوں کی نیٹ ورتھ ہے 4 ارب 70 کروڑ پاکستانی روپے۔

گیاتری جوشی

This realty tycoon dreams of a Hyde Park in Mumbai - The Economic Times

ماڈل واداکارہ گیاتری جوشی نے 27 اگست 2005ء کو ایک بزنس مین وِکاس اوبرائے سے 27 اگست 2005ء کو شادی کی تھی۔ اور دونوں کی نیٹ ورتھ 13 ہزار 187 کروڑ انڈین یعنی 37 ہزار ایک سو 11 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

پدمِنی کولہا پوری

Padmini Kolhapure's Life: From Publicly Kissing Prince Charles To Running Away With Pradeep Sharma

پدمِنی کولہا پوری نے بھی ایک بزنس ٹائیکون کو اپنا شوہر بنایا۔ اور ان دونوں کی نیٹ ورتھ 34 ہزار 621 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

ثنا خان

Sana Khan: Getting married to Anas wasn't an overnight decision | Entertainment News,The Indian Express

اور آخر میں بات ثنا خان کی۔ ثنا خان نے ایک کاروباری شخص مفتی انس سے 19 نومبر 2020ء کو شادی کی تھی اور ان دونوں کی نیٹ ورتھ 2 ارب 54 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔