• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘معاشی حالات کی ابتری کی وجہ سے ہماری ریاست اور سیاست دونوں ناکام ہو چکی ہیں’

پاکستان میں 1988 سے اقتدار کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، موجودہ معاشی بحران اسی اقتدار کے کھیل کا نتیجہ ہے، معاشی حالات کی ابتری کی وجہ سے ہماری ریاست اورسیاست دونوں ناکام ہو چکی ہیں، ہم مخصوص مفادات سے آگے نہیں جا پارہے۔ موجودہ معاشی حالات سے نمٹنا اسحاق ڈار کے بس کی بات نہیں ہے، ان کو اپنی پالیسی میں تبدیلی لانا ہو گی۔

نیا دور by نیا دور
جنوری 7, 2023
in خبریں
13 0
0
15
SHARES
71
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

موجودہ حکومت اور پچھلی حکومت دونوں کا حالیہ معاشی حالات میں کردار ہے، آج تک ہم یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ پاکستان کو ایران اور شمالی کوریا جیسا ملک بننا ہے، یا جنوبی کوریا اور جرمنی جیسا، انڈیا بھی کہاں سے کہاں سے پہنچ گیا ہے، ویت نام کی آبادی پاکستان سے آدھی ہے مگر ان کی برآمدات پاکستان سے 10 گنا زیادہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام بہت پرانا مسئلہ ہے، پاکستان میں 1988 سے اقتدار کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، موجودہ معاشی بحران اسی اقتدار کے کھیل کا نتیجہ ہے، معاشی حالات کی ابتری کی وجہ سے ہماری ریاست اورسیاست دونوں ناکام ہو چکی ہیں، ہم مخصوص مفادات سے آگے نہیں جا پارہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ اسحاق ڈار کے بس کی بات نہیں ہے، ان کو اپنی پالیسی میں تبدیلی لانا ہو گی۔ یہ کہنا ہے ماہرمعاشیات یوسف نذر کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو ‘خبر سے آگے’ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال سنگین ہے، زرمبادلہ بیرونی ادائیگیوں کے لیے ناکافی ہے، شہبازشریف کی چین اور آئی ایم ایف سے بات ہوئی ہے، آرمی چیف عاصم منیرسعودی عرب کے دورے پرہیں، وہاں سے امداد کی توقع ہے،اشرافیہ اور سیاست کی جنگ کی وجہ سے حالات اس نہج پر ہیں۔ سعودی عرب کی امداد کے بعد بھی معاشی حالات ٹھیک ہونا مشکل ہے، اگرسعودی عرب ، چین اور یو اے ای ملکر 7 یا 8 عرب ڈالر کرتے ہیں تو یہ ایک معجزہ ہوگا۔ موجودہ معاشی حالات پاکستان کی ریاست کے لیے ایک المیہ اور ناکامی کا باعث ہیں۔

RelatedPosts

پی ٹی آئی نے پنجاب، خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

پی ٹی آئی کا جلسہ، صوبائی وزیر عامر میر کی رُکاوٹیں لگا کر راستے بند کرنے کی افواہوں کی تردید

Load More

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ فیصلہ کرتی ہے کہ کس کو لانا ہے، وزیراعظم کا فیصلہ بھی وہ کرتے ہیں، وہ ماہرین معاشیات کی بجائے اکاؤنٹنٹ حضرات سے مشورہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کے دورمیں پٹرول کی قیمت زیادہ تھی جو اب کم ہو گئی ہے، اس لیے اس وقت پٹرول کی قیبت بڑھانے پر تنقید مناسب نہیں ہے۔ اسد عمرنے بھی 9 ماہ لگائے تھے، پھر آئی ایم اف کے پاس گئے تھے، شوکت ترین نے عمران خان کے کہنے پر پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی جس سے مالی خسارے میں اضافہ ہوا، ہی ڈی ایم کی حکومت نے بھی پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی تھی جس سے 200 عرب کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو 6 ماہ پہلے ضروری اقدامات کرنے چاہیے تھے، حکومت کو پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹرکرنی چاہیے ہیں، پاکستان میں چند ہفتوں کا پٹرول بچا ہے، مزید پٹرول خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

یوسف نذر نے کہا کہ پاکستان کو برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے، دفاعی بجٹ بھی دن بدن بڑھ رہا ہے، حکومتی سٹرکچر کے اخراجات میں کمی مشکل ہو گی، اس لیے پاکستان کو اپنی آمدنی میں اضافہ کرنا ہوگا۔ پاکستان کو من موہن سنگھ جیسے انڈین ماہرمعاشیات سے مشورہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، انڈیا کے بیرونی اثاثہ جات بہت زیادہ ہیں، جبکہ پاکستانی حکمران بیان دیکرسمجھتے ہیں کہ انہوں نے تیر مارلیا ہے۔
یوسف نذر نے مزید کہا کہ ہماری معیشت اشرافیہ کے ہاتھ میں ہے،وہ اپنے پیسوں سے رئیل سٹیٹ کا کاربار کرتے ہیں، باقی اخراجات کے لیے بیرونی قرضہ جات لیتے ہیں، ان مسئلوں سے نکلنے کے لیے سیاسی عمل سازی کی ضرورت ہے۔

ماہرمعاشیات فہد علی نے کہا کہ پاکستان کو معاشی حالات میں توازن کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا، حکومت اور اسحاق ڈار کو یہ کڑوی گولی کھانا پڑے گی۔ پاکستان میں معیشت میں اصلاحات کے لیے طویل دورانیہ چاہیے، آئی ایم ایف کے پیکج کے بعد پاکستان اصلاحات کے لیے کچھ وقت لے سکتا ہے۔ موجودہ حالات میں ٹیکنوکریٹ بھی کوئی معجزہ نہیں کر سکتے، معاشی حالات ٹھیک کرنے کے لیے سیاسی فیصلہ سازی کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو ‘بیلنس آف پیمنٹ’ کے بحران سے نکلنا ہو گا، فارن کرنسی میں بہتری کے بغیر یہ دباؤ ٹھیک نہیں ہو سکتا، ہمارے پاس اتنی طاقت نہیں ہے کہ ہم اپنی پسند کے مطابق فیصلے لے سکیں، لہذا ہمیں آئی ایم اف اور عالمی مالیاتی اداروں کی بات ماننا ہو گا۔

فہد علی نے کہا کہ جب امریکہ پیسے دے رہا تھا تو ملٹری آپریشن کرنا آسان تھا، مگر اب ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے، اب ہمیں خود کچھ کرنا ہو گا۔ بلاول بھٹو کا بیان آیا کہ امریکہ سرحدوں کی سکیورٹی کے لیے امداد دینا چاہتا ہے، مگر اب تک اس بیان کی کوئی مادی حالت سامنے نہیں آئی۔ پاکستان کے لیے بیرونی امداد کے بغیردہشت گردوں کے خلاف آپریش کرنا خاصا مشکل کام ہو گا۔

فہد علی نے کہا کہ ان مسائل کا کوئی بھی فوری حل نہیں ہے، ہمارے ہاں عوام ٹیکس نہیں دیتے، امیرلوگ ٹیکس نہیں دیتے، بڑے دکاندار بھی ٹیکس نہیں دیتے، بڑے بڑے رئیل سٹیٹ والے افراد بھی ٹیکس نہیں دیتے۔ پاکستان کا امیر طبقہ جو بہت تھوڑا ہے، ان کے پاس بے تحاشہ دولت ہے اوروہ لوگ اپنی دولت کو بانٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ان مسائل کے حل کی سیاسی قیمت زیادہ ہے، صاحب اقتدار افراد کو اپنی دولت پر ٹیکس لگانا ہو گا، پاکستان میں غریب افراد کی تو غذائیت ہی پوری نہیں ہو پارہی، غریب افراد کو غذا فراہم کرنے کے لیے امیر پر ٹیکس لگانا ہو گا۔ سب سے زیادہ طاقت فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے لہذا ان کی زمہ داری بھی بڑی ہے کہ وہ ان حالات سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ ‘خبر سے آگے’ ہر پیر سے ہفتے کی رات 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے براہ راست پیش کیا جاتا ہے۔

Tags: economic crisisestablishmentImran KhanIshaq DarState
Previous Post

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بڑی کارروائی، 5 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

Next Post

بیٹی ایک رحمت ہے، مگر ظالم سماج نے اس کو زحمت بنا دیا ہے

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

by نیا دور
مارچ 25, 2023
0

اظہر مشوانی اور پی ٹی آئی کے دیگر لوگ 'نیا دور' کے خلاف منظم مہم چلاتے رہے ہیں، ہم پر الزام لگاتے...

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

by حسن نقوی
مارچ 25, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی پنجاب اینٹی کرپشن کے ریڈار پرآگئے۔ پی ٹی...

Load More
Next Post
بیٹی ایک رحمت ہے، مگر ظالم سماج نے اس کو زحمت بنا دیا ہے

بیٹی ایک رحمت ہے، مگر ظالم سماج نے اس کو زحمت بنا دیا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In