کاہنہ سے نوجوان ٹک ٹاکر لڑکی کے قاتل کا سراغ مل گیا

کاہنہ سے نوجوان ٹک ٹاکر لڑکی کے قاتل کا سراغ مل گیا
کاہنہ سے جواں سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے، ٹک ٹاکر کو شادی کے لیے دباؤ ڈالنے پر اسکے دوست نے قتل کیا، ایس پی انویسٹی گیشن آفتاب پھلروان نے بتایا کہ قاتل دوست نشہ کرواکے جائے وقوعہ تک لایا اور سات گولیاں ماردیں۔

کاہنہ کے ویرانے میں قتل ہونے والی لڑکی ٹک ٹاکر تھی اور ماڈلنگ کی شوقین تھی۔

ایس پی آفتاب پھلروان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سنیہا گل کی لاش تین دسمبر کی صبح ملی۔ تفتیش کے دوران کلوز سرکٹ فوٹیج میں جائے وقوعہ کے قریب سرمئی رنگ کی گاڑی دکھائی دی، پولیس نے اسی رنگ کی تین ہزار گاڑیاں چیک کیں لیکن کوئی سراغ نہ ملا، اٹھارہ دن بعد فنگر پرنٹس سے لڑکی کی شناخت ہوئی اور مقتولہ کے موبائل فون پہ ہونے والے رابطے پولیس کو قاتل تک لے گئے۔

پولیس نے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا گلوک پسٹل اور کار بھی قبضہ میں لیکر فرانزک لیب بھجوا دی، پولیس کے مطابق ملزم کو پراستغاثہ کے تحت سخت سزا دلوائی جائے گی۔

خیال رہے کہ جوان سالہ ٹک ٹاکر لڑکی کے قتل کا واقعہ ایک پرسرار شکل اختیار کر چکا تھا، پولیس کے اوپرقاتل کی شناخت اور وجہ قتل جاننے کے لیے سخت دباؤ تھا، کافی دنوں کی محنت اور موثر تفتیش کے بعد پنجاب پولیس نے قاتل کا سراغ لگا لیا ہے۔