• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, اپریل 2, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘نیب کے طلب کرنے پر عمران خان حاضر نہ ہوئے تو گرفتار ہو جائیں گے’

توشہ خانہ کے ریکارڈ سے ہماری پوری اشرافیہ کی لالچ سامنے آئی ہے۔ چھوٹی چھوٹی معمولی چیزیں چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ اگر آپ کو کوئی تحفہ دیتا ہے تو بدلے میں دینا بھی پڑتا ہے۔ ذلت کی انتہا یہ ہے کہ ہمارے ملک کے حکمران بیس بیس کروڑ کا تحفہ لے کر دوسرے ملکوں کے مہمانوں کو پچاس پچاس ہزار کا قالین تھما دیتے ہیں۔

نیا دور by نیا دور
مارچ 15, 2023
in خبریں
8 0
0
10
SHARES
47
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جن جن لوگوں نے توشہ خانہ کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں ان کا کچا چٹھا سامنے آ گیا ہے۔ پاکستان کے قوانین کے مطابق تحفہ لے کر جانا کوئی جرم نہیں ہے، اگر اس کا پورا پراسیس فالو کیا جائے۔ قیمت ادا کر کے تحفہ لینا درست ہے مگر تحفہ بیچنا غلط ہے۔ نیب نے عمران خان اور ان کی بیگم بشریٰ بی بی کو 9 مارچ کو طلب کیا تھا وہ نہیں گئے۔ اب ان کو دوبارہ نیب کا نوٹس جائے گا۔ اگر وہ پھر بھی نہیں جاتے تو نیب ان کو گرفتار کر لے گا۔ اس مقدمے میں وہ تمام افراد گرفتار ہوں گے جن جن کے نام اس میں شامل ہیں۔ یہ کہنا ہے صحافی ابرار خالد کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو ‘خبر سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ضیغم خان نے کہا کہ کوئی مہنگا تحفہ اگر کسی اہم عہدے پر فائز شخص کو ملتا ہے تو اس کا مطلب ہے باہر کی حکومت اس شخص کے ذریعے اثر و رسوخ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اس وجہ سے امریکہ نے 60 کی دہائی میں قانون بنایا کہ 370 ڈالر سے زیادہ قیمت کا تحفہ امریکہ کا صدر نہیں رکھ سکتا۔ توشہ خانہ کے ریکارڈ سے ہماری پوری اشرافیہ کی لالچ سامنے آئی ہے۔ چھوٹی چھوٹی معمولی چیزیں چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ اگر آپ کو کوئی تحفہ دیتا ہے تو بدلے میں دینا بھی پڑتا ہے۔ ذلت کی انتہا یہ ہے کہ ہمارے ملک کے حکمران بیس بیس کروڑ کا تحفہ لے کر دوسرے ملکوں کے مہمانوں کو پچاس پچاس ہزار کا قالین تھما دیتے ہیں۔

RelatedPosts

‘عدلیہ کو آزادی ملنی چاہئیے مگر اس کے احتساب کا بھی طریقہ کار بنانا چاہئیے’

ٹی وی ٹکر برانڈ انصاف سے بات اب ٹک ٹاک فیصلوں تک آن پہنچی ہے

Load More

توصیف احمد خان نے کہا کہ سوچنے کی بات ہے کہ ہماری ساری اشرافیہ کو عرب ممالک اتنے مہنگے تحفے کیوں دیتے ہیں، کوئی تو وجہ ہوگی انہیں وہیں سے تحفے ملتے ہیں کوئی اور نہیں دیتا ان چیزوں کی تحقیقات ضروری ہیں۔ عمران خان نے جو توشہ خانہ تحفوں کا ڈیزائن مرتب کیا ہے اس کے بارے میں تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ پہلے آپ توشہ خانہ سے تحفہ لو پھر اس کو سیل کرو گے پھر پیسے جمع ہوں گے۔ اس کا مارکیٹ ریٹ کچی رسیدوں پر کم لگوائیں گے۔

وکیل احمد پنسوٹا نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ کیس میں صرف عمران خان کو پیش کرنے کے لئے اسلام آباد سے پولیس ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور آ رہی ہے جیسے جیمز بانڈ کی طرح کا کوئی آپریشن کرنے جا رہی ہو۔ جس پہ الزام لگایا جائے اس سے یہ توقع کرنا کہ وہ خود پیش ہو جائیں اور جا کے کہیں کہ مجھے گرفتار کریں میرا خیال ہے یہ غلط بات ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عمران خان محض فرد جرم عائد ہونے کے ڈر سے توشہ خانہ کیس میں پیش نہیں ہو رہے۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ ‘خبر سے آگے’ ہر پیر سے ہفتے کی رات 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے براہ راست پیش کیا جاتا ہے۔

Tags: توشہ خانہ ریکارڈتوشہ خانہ کیسعدلیہعمران خاننیب
Previous Post

کیا 2023 کی مردم شماری میں کراچی کی اصل آبادی کو ظاہر کیا جا سکے گا؟

Next Post

پولیس عمران خان کو گرفتار کر لے گی۔ پی ٹی آئی لاہور ریلی | توشہ خانہ سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست | شہباز بمقابلہ مریم

نیا دور

نیا دور

Related Posts

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، سانحہ بارکھان کیس میں سست روی پر تشویش کا اظہار

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، سانحہ بارکھان کیس میں سست روی پر تشویش کا اظہار

by نیا دور
اپریل 1, 2023
0

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سانحہ بارکھان کے متاثرہ خاندان...

صدر مملکت کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر قانونی ماہرین سے مشاورت

صدر مملکت کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر قانونی ماہرین سے مشاورت

by نیا دور
اپریل 1, 2023
0

اعلی عدلیہ سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی توثیق کھٹائی میں پڑ گئی۔ صدر مملکت عارف علوی نے عدالتی...

Load More
Next Post
پولیس عمران خان کو گرفتار کر لے گی۔ پی ٹی آئی لاہور ریلی | توشہ خانہ سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست | شہباز بمقابلہ مریم

پولیس عمران خان کو گرفتار کر لے گی۔ پی ٹی آئی لاہور ریلی | توشہ خانہ سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست | شہباز بمقابلہ مریم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سیاسی معاملات میں عدالتی مداخلتوں کا راستہ بند ہو جانا چاہئیے

سیاسی معاملات میں عدالتی مداخلتوں کا راستہ بند ہو جانا چاہئیے

by رضا رومی
مارچ 31, 2023
0

...

Shehbaz-Sharif-Vs-Bandial

چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے سے آئینی حکمرانی کا خواب پورا نہیں ہوگا

by اعجاز احمد
مارچ 29, 2023
0

...

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

by شاہد میتلا
مارچ 31, 2023
0

...

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In