کیا پتہ ریپ کا دعوی کرنے والی خاتون بلیک میلر ہو، اور یہ ن لیگ کی سازش ہو: تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے رکن کی ٹوئیٹ

کیا پتہ ریپ کا دعوی کرنے والی خاتون بلیک میلر ہو، اور یہ ن لیگ کی سازش ہو: تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے رکن کی ٹوئیٹ
تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے ایک رکن نے دو دن پہلے رونما ہونے والے اجتماعی زیادتی کے کیس سے متعلق ٹویٹ ہوئے کہا کہ "کیا پتہ ریپ کا دعوی کرنے والی خاتون بلیک میلر ہو، اور یہ ن لیگ کی سازش ہو"۔ علی رضا جنہوں نے یہ ٹویٹ کی تھی ان کا مذید کہنا تھا کہ "جس کسی کو بھی میرا یہ ٹویٹ پسند نہیں  آیا وہ اوکاڑہ کی وکیل کا کیس ہی دیکھ لیں"۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سی سی پی او لاہور زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو ہی انکے ساتھ ہونے والے افسوسناک واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں۔

https://twitter.com/omar_quraishi/status/1304379283746455552?s=20

یاد رہے کہ دودن پہلے گوجر پورہ ، لاہور کے قریب گاڑی کی گیس سے ختم ہونے کے بعد ایک عورت کو اپنے بچوں کے سامنے بندوق کی نوک پر دو افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا کہ گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون ، منگل کی رات لاہور سے شہر واپس آرہی تھی جب اس کی کار کا پیٹرول ختم ہو گیا۔

جیو نیوز نے اطلاع دی ہے کہ اس خاتون نے اپنے شوہر کو فون کیا ، جس نے اسے وہاں آنے تک موٹر وے پولیس کو مدد کے لئے فون کرنے کا مشورہ دیا۔ تاہم ، موٹر وے پولیس آپریٹر نے خاتون کی مدد کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی بیٹ کسی کو تفویض نہیں کی گئی تھی۔