شوہر کو بوسہ دیتے ہوئے تصویر پر سوشل میڈیا پر ثنا فخر نشانہ : لگتا ہے دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا، اداکارہ کا جواب

شوہر کو بوسہ دیتے ہوئے تصویر پر سوشل میڈیا پر ثنا فخر نشانہ : لگتا ہے دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا، اداکارہ کا جواب
پاکستانی اداکارہ ثناء فخر نےاپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ کچھ تصاویر اپ لوڈ کیں جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں۔


سوشل میڈیا پر اکثر اداکارائیں اپنے لباس یا  کسی لیکڈ ویڈیو کی وجہ سے صارفین کی تنقید کی زد میں آ جاتی ہیں اور اب صارفین اداکارہ ثناء فخر پر تنقید کے نشتر چلا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ثنا  فخر نے یہ تصاویر اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر شئیر کیں جن میں اسے ایک تصویر میں وہ اپنے شوہر کو بوسہ دے رہی تھیں۔

اب صارفین کی جانب سے اداکارہ ثناء فخر پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ انہیں سوشل میڈیا اپنی حدود میں رہ کر تصاویر اپ لوڈ کرنی چاہیں۔ ان پر لعنت بھی بھیجی گئی اور انہیں بے حیا کہا گیا۔

دوسری جانب  ثنا فخر نے بھی تقنید کرنے والوں کو ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے۔  ایک ویڈیو میں ثناء فخر نے کہا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، تنقید کرنا آپ سب کا حق ہے، آپ اس کا اظہار کرنے کے لیے جو بھی الفاظ استعمال کرتے ہیں وہ بہت اہم ہوتے ہیں اور ان لفظوں سے ہی آپ کی شخصیت نظر آتی ہے میں آپ لوگوں کا دکھ، درد اور تکلیف سب سمجھ سکتی ہوں، لگتا ہے کہ میں نے کسی کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے۔

ایسے بھی بہت پیارے لوگ ہیں جنہوں نے اچھی اچھی باتیں کہیں، کچھ لوگ بہت ہی پیارے ہیں لیکن دل کے مارے ہیں اور انہوں نے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر مجھے لعنتیں بھی دیں لیکن پیار زیادہ ملا ہے مجھے۔

ثنا  نے ویڈیو پیغام کے آخر میں کہا کہ ’کوئی بات نہیں، میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور ساتھ ہی انہوں نے ناقدین کو دعائیں بھی دیں