سعودی فرماںروا محمد بن سلمان کا وزیر اعظم کو فون، سعودیہ دورے کی دعوت

سعودی فرماںروا محمد بن سلمان کا وزیر اعظم کو فون، سعودیہ دورے کی دعوت
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا ساتھ ہی خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو سعودیہ دورے کی دعوت بھی دی ہے جسے وزیر اعظم نے قبول کر لیا۔ 

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط لکھا جس میں انہوں ںے محمد بن سلمان کے والد اور سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی حکومت کی جانب سے مملکت میں 10 ارب اور خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے، سال 2014ء سے 2018ء کے دوران ہم نے ایک ارب درخت لگائے، 2023ء تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 15 فیصد زمینی اور 10 فیصد سمندری سطح پر پودے لگائیں گے، منصوبے سے ایکو ٹورازم کو فروغ ملے گا اور ملازمتیں پیدا ہوں گی، 2030ء تک 60 فیصد توانائی کو کلین انرجی پر شفٹ کررہے ہیں، سولر، ہوا اور پانی سے بجلی بنانے کی استعداد کو بڑھا رہے ہیں، سعودی عرب کے گرین منصوبے کی حمایت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

دریں اثنا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران سعودیہ دورے کی دعوت دی۔

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہداور وزیراعظم عمران خان کےبرادرانہ ‏تعلقات بھی ہیں، سعودی ولی عہدنےوزیراعظم عمران خان کی صحت سےمتعلق دریافت کیا، خادم ‏حرمین شریفین اورسعودی عوام کی جانب سےنیک تمناؤں کاپیغام دیاگیا۔ 

علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ سعودی ولی عہد نےوزیراعظم کوبلین ٹری سونامی میں مکمل تعاون ‏کایقین دلایا، سعودی ولی عہد نےکہابلین ٹری سونامی سےمتعلق پاکستان کےتجربےسےفائدہ ‏اٹھایاجائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی  ٹویٹ میں کہا کہ برادرِ عزیز عزت مآب ولی عہد محمد بن سلمان کے"سبز سعودی عرب" اور "سبز مشرقِ وسطیٰ" منصوبوں کے بارے میں جان کر میں مسرور ہوں۔ ہم معاونت کی پیشکش کر چکے ہیں کیونکہ ان سے "سرسبز و شفاف پاکستان" اور "دس ارب درختوں" کے ہمارے منصوبوں کو جِلا ملتی ہے۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1376498269413650434

یاد رہے کہ امریکی صدر بائڈن کی جانب سے کلائمیٹ کانفرنس میں بھارت، بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کو مدعو کیا تھا تاہم وزیر اعظم عمران خان کے آب و ہوا سے متعلق اقدامات کے باوجود پاکستان کو مدعو نہیں کیا گیا۔