نوکیا 3310 کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے توڑنے کی کوشش، 'یہ فون نہیں پتھر ہے'

نوکیا 3310 کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے توڑنے کی کوشش، 'یہ فون نہیں پتھر ہے'
ہیڈرولک ویڈیوز کی جانب سے دنیائے موبائل کے سب سے پرانے اور پختہ ماڈل کے فون نوکیا 3310 کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے توڑنے کی کوشش کی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ نوکیا کا یہ پتھر نما ماڈل کئی ہزار کا وزن ڈالنے سے نہیں توڑا جاسکا۔

https://twitter.com/minblowingvid/status/1380450747108651011

اس موبائل کی سکرین پر 1 کلو سے لیکر ہزاروں کلو تک کا وزن ڈالا گیا۔

جدید ٹیکنالوجی کے تحت نوکیا 3310 ماڈل کو 3500 کلو کے وزن تک نہیں توڑا جاسکا تاہم 3500 کلو کے وزن کے بعد اس کو توڑا جاسکا۔

اس تجربے سے یہ بات سامنے آئی کہ نوکیا 3310 کا یہ ماڈل فون نہیں بلکہ پتھر ہے جسے توڑنا انتہائی مشکل ہے۔

اس کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی توڑا جاسکا ورنہ عام طور پر اسے توڑنا ناممکن ہے۔