معروف گلوکار عاطف اسلم خاتون سے بدتمیزی کے واقعے پر کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ ہفتے کو اسلام آباد میں عاطف اسلم کا کنسرٹ تھا جس میں خاتون کو ہراساں کیا گیا۔اسٹیج کے بالکل قریب خاتون سے بدتمیزی کی گئی جس پر عاطف اسلم کی جانب سے کنسرٹ روک دیا گیا۔
عاطف اسلم نے خاتون کو اسٹیج پر بلا کر تسلی بھی دی اور اس کے بعد کنسرٹ وہیں پر چھوڑ کر چلے گئے۔
عاطف اسلم کے کنسرٹ چھوڑ کر جانے اور خاتون کو تسلی دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔
Someone misbehaved with a girl from crowd and she came to Atif Aslam and he left the concert ❤️. Respect👏#AtifAslam #TastePlus pic.twitter.com/IioJyOGoJC
— Bengali Fan Of Atif Aslam (@EmonAadeez) December 12, 2021
خاتون نے سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے انتظامیہ کے خلاف ایکشن لینے کی بھی درخواست کی۔عاطف اسلم نے کہا کہ کنسرٹ منسوخ کرکے ہم نے وہاں پر موجود فیملیز کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آنے سے بچا لیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے عاطف اسلم کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے جب کہ یہ بھی درخواست کی ہے کہ کسی بھی شہر میں کنسرٹ ہونے کی صورت میں سخت انتظامات کیے جائیں تاکہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات پیش نہ ہوں۔