ہرپارٹی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کے سرپرہاتھ رکھے، شیخ رشید

ہرپارٹی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کے سرپرہاتھ رکھے، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہرپارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ اس کے سرپرہاتھ رکھے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ نوازشریف آتے ہیں آئیں، نہیں آتے نہ آئیں، کوئی فرق نہیں پڑتا، طوفان کھڑا کیا جارہا ہے کہ وہ آرہا ہے وہ جارہا ہے، ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

کوئی کہتا ہے کہ نواز شریف آرہے ہیں کوئی کہتا ہے نہیں آرہے، وہ یہاں سے ہی گئے ہیں ، یہی آنا ہے۔ تین لوگ یہاں ہیں ،سیاسی تابوت کو اٹھانے کے چار پائے چاہئیے ہوتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہرپارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ اس کے سرپرہاتھ رکھے۔ لیکن اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ ہے وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوگی۔حکومتیں آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں مگر اسٹیبلشمنٹ کی اچھی بات ہے وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے ،کچھ نہیں ہونے والا۔ عمران خان کا ایجنڈا مہنگائی کا خاتمہ ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے کہ عمران خان پانچویں سال مہنگائی ختم کریں گے۔ یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے۔ اتحادی جماعتیں ناراض ہوتی رہتی ہیں وہ اپوزیشن کے ساتھ تو نہیں ہیں۔ ناراض ہونے کا یہی وقت ہے۔ ہم وہ اتحادی ہیں جوہرحال میں پی ٹی آئی کےساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔اگلاالیکشن عمران خان کاہی ہے۔ ہم وہ اتحادی ہیں جو ہر حال میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے لیے صحت بڑا مسئلہ ہے۔ نواز شریف آنے کی تاریخ بتائیں، اپنی جیب سے ٹکٹ دوں گا۔ منی بجٹ پاس ہوگا، کوئی قیامت نہیں آئے گی، اتحادی جماعتوں کے ناراض ہونے کا بھی یہی وقت ہوتا ہے، 50 سال سیاست کی، کسی قبضہ گروپ کو مضبوط نہیں ہونے دیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن ہار جیت کا نام ہے اورمجھے نہیں پتا پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں کیا ہوا ہے۔ اپوزیشن کے مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مارچ ضرور کرے لیکن مارچ میں نہیں ،اپنے فیصلے پرنظر ثانی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رافیل کے توڑ میں جے ایس 10فلائنگ پریڈ کرے گا۔ ہماری افواج عظیم ہیں ،اپنے دفاع سے غافل نہیں ہیں۔