سانحہ مری: پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات کی فواد چوہدری کے بیان پر کڑی تنقید

سانحہ مری: پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات کی فواد چوہدری کے بیان پر کڑی تنقید
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد جنہیں چند روز پہلے عہدے سے ہٹایا گیا ہے، انہوں نے اپنے ہی ساتھی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فواد چوہدری نے 5 جنوری کو اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں، ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئی گنا اوپر چلے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاحت میں یہ اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

https://twitter.com/AhmadJawadBTH/status/1479740897956933634

اس کے جواب میں احمد جواد نے فواد چوہدری کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جواب دیا کہ آپ نے تو دو دن پہلے معیشت کی مضبوطی کا ذکر کر دیا تھا اور محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر دیا تھا تو کل رات جو قیمتی جانیں چلی گئیں،کیا انھیں بھی معاشی اعشاریوں میں شامل کر لیں؟

احمد جواد کا کہنا تھا کہ پارٹی کا بیانیہ اپنے ضمیر سے زیادہ قیمتی نہیں ہوتا، کیونکہ جان تو اللّٰہ کو دینی ہے۔