کیا شہزاد اکبر کو کوئی بڑی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے؟

کیا شہزاد اکبر کو کوئی بڑی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے؟
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سابق مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کو مزید ذمہ داریاں سونپے جانے کا عندیہ دیدیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہزاد اکبر کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب اور اہم کام آپ کا منتظر ہے انشاء اللہ۔ آپ نے مافیاز پر کام آسان نہیں تھا لیکن آپ نے شدید دباؤ میں کام کیا اور بہترین طریقے سے کیسوں کو دیکھا۔
خیال رہے کہ مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ تاہم تاحال شہزاد اکبر کی جانب سے اچانک مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
شہزاد اکبر اپنی پریس کانفرنس میں اپوزیشن خصوصاً شریف خاندان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔ وزیراعظم کی جانب سے انہیں شریف خاندان کی مبینہ کرپشن بے نقاب کرنے اور عوام کے سامنے حقائق لانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1485562168552665088?s=20
سینئر تجزیہ کاروں کی جانب سے ان کے مستعفی ہونے کی پیچھے مختلف وجوہات بتائی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیراعظم کی ناراضگی تھی۔ کچھ روزقبل وزیراعظم نے شہزاد اکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگیں۔ تاہم انہوں نے جو تفصیلات وزیراعظم کو دیں وہ نامکمل تھیں جبکہ وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ اور دستاویزات میں واضح فرق تھا اور وزیراعظم کو بتائی گئی مقدمات کی ٹائم لائنز میں بھی فرق تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی صورتحال اور وزیراعظم کودی گئی بریفنگ میں بھی تضاد تھا۔ دو روز قبل وزیراعظم نے شہزاد اکبر پر ناراضی کا اظہار کیا اور وزیراعظم آفس نے آج شہزاد اکبرسے استعفیٰ دینے کا کہا تھا۔