لاہور میں PTI رہنماؤں کے گھروں سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے، پولیس

لاہور میں PTI رہنماؤں کے گھروں سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے، پولیس
لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پولیس نے لاہور سے سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق صوبائی وزیر محمود الرشید سمیت متعدد درجنوں کارکنوں کو ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا ہے۔

سی سی پی او لاہور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں سے اسلحہ برآمد ہوا تاہم اس دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ اور ملتان روڈ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سمیت مختلف مقامات پر چھاپوں میں 3 افراد گرفتار کر لئے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کہتے ہیں کہ پکڑے گئے اسلحے میں 13 ایس ایم جی رائفل، 3پستول، 106 میگزین اور سیکڑوں گولیوں کے 50 ڈبے شامل ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھر سے ملنے والے اسلحے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1529316609495822337

تاہم زبیر نیازی نے اپنے بیان میں اس خبر کو جھوٹا قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ میرے گھر میں چھاپے سمیت اسلحہ پکڑنے کی تمام خبریں جھوٹی ہیں، میں ایوان عدل کے سامنے اپنے کارکنان سمیت موجود ہوں، ڈی آئی جی جھوٹ بول رہا ہے۔

اب اسلام آباد پولیس کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 100 سے 150 کارکن بنی گالہ میں موجود ہیں اور ان کے پاس پاس اسلحہ بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن عمران خان کی حفاظت کے لیے ایک ہفتہ قبل ڈی آئی خان سے آئے تھے۔