عرب نیوز پاکستان نے سال کی بہترین اشاعت کا ایوارڈ جیت لیا

عرب نیوز پاکستان نے سال کی بہترین اشاعت کا ایوارڈ جیت لیا
عرب نیوز جنرل اسمبلی کے زیراہتمام دبئی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں عرب نیوز پاکستان کو سال کی بہترین اشاعت کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ایڈیٹروں اور اعلیٰ منتظمین پر مشتمل ادارتی بورڈ نے عرب نیوز پاکستان کو فاتح قرار دیا۔ عرب نیوز پاکستان کو یہ اعزاز شان دار صحافت اور پاکستان سے متعلق تنازعات کی بروقت کوریج کی بنا پر دیا گیا ہے۔

اس خبر کا اعلان عرب نیوز پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا گیا ہے۔ عرب نیوز نے اس اعزاز کا کریڈٹ عرب نیوز ایشیا کے بیورو چیف اتیان بیکر اور عرب نیوز پاکستان کی ایڈیٹر مہرین زہرا ملک اور ان کی ٹیم کو دیا ہے۔ مہرین زہرا ملک نے اس ایوارڈ کو ادارے کے پاکستانی ایڈیشن کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ عرب نیوز نے اپنے پاکستان ایڈیشن کا آغاز فروری 2018 میں کیا تھا۔ اس کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں واقع ہے۔