قومی کرکٹر حسن علی ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی سے الجھ پڑے۔ یہ واقعہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب میں پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے حسن علی سے سوال کرنے کی کوشش کی تو قومی کرکٹر نے اس کا جواب دیئے بغیر ہی غصے میں کہا کہ اگلا سوال پوچھا جائے۔
Hasan Ali Fight with Journalist | PSL draft Hasan Ali Press conference and exchange words with Media#HBLPSLDraft | #CricketRoom | #HBLPSL7 #PAKvWI | #Pakistan | #PSL7 | #PSL2022 #HassanAli pic.twitter.com/Ast5Foyo3v
— Cricket Room (@cricketroom_) December 13, 2021
پریس کانفرنس میں موجود صحافی بھی سوال سننے پر بضد رہے اور حسن علی سے کہا کہ آپ میرا پورا سوال تو سن لیں۔ لیکن حسن علی نے ان کی بات کو سنی ان سنی کردی اور اگلا سوال پوچھنے کی گردان کرتے رہے۔
صحافی کا کہنا تھا کہ آپ سوال مکمل سن لیں، جواب دینا ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ بعد میں کریں۔
This is real Hassan Ali from inside, very sad to see this childish behavior of Hassan Ali with Senior Sports Journalist, i hope Hassan will apologise & make sure this mess will not happen again to show sportsmanship, @IsbUnited @TheRealPCBMedia #psl7draft #PSL7 pic.twitter.com/1qk9l0ywLj
— Usman Butt (@realusmanbutt1) December 12, 2021
اس پر فاسٹ بائولر حسن علی نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ ٹویٹر پر اچھی اچھی باتیں لکھیں، میں پھر آپ کے سوال کا جواب بھی دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تو آپ کو نہیں روک سکتا لیکن ہمیں تو اس بات کا حق ہے۔