"پچھلے تین ماہ سے صبح کی اذانوں کے ساتھ کتے بھونکنے کی بجائے روتے تھے"

کرونا کی وبا جب سے پھیلی ہے۔ انسان کو اپنی جان کے لالے پڑے ہیں اور ایسے میں پوری دنیا یہ جاننا چاہتی ہے کہ آیا کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ کوئی سازش ہے یا پھر اللہ کی طرف سے کوئی عذاب؟ اس حوالے سے روز نت نئے دعوے اور انکشاف سامنے آرہے ہیں۔

لیکن اب پاکستان میں ایک اور بڑا اور سنسنی خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔ اب نذیر احمد غازی جو کہ مذہبی سکالر ہیں، انہوں نے پراسرار بات لائیو شو کے دوران کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ یہ اللہ کا عذاب ہے اور اس سے متعلق اللہ پچھلے تین ماہ سے اشارے دے رہا تھا۔