عاصم منیر آرمی چیف | ساحر زرداری کی مداخلت؟ | عمران کا مستقبل | ریٹائرڈ جنرلز اب لائن میں ہیں؟

عاصم منیر آرمی چیف | ساحر زرداری کی مداخلت؟ | عمران کا مستقبل | ریٹائرڈ جنرلز اب لائن میں ہیں؟
اس وقت جنرل باجوہ کا ریٹائر ہو کر گھر جانا ان کے لئے ایک خودکش مشن ہے۔ عمران خان رات دن ان پر تنقید کریں گے اور پاکستانی سیاست میں اب وہ ایک سکیپ گوٹ کا کردار ادا کریں گے۔ میرے خیال میں پالیسی اور پوسچر کے کھیل میں ان کو مات ہو گئی ہے، مزمل سہروردی

جنرل ساحر شمشاد کے حوالے سے (ن) لیگ کے اندر تحفظات تھے جو آصف زرداری نے ختم کروائے۔ زرداری صاحب نے حکومت کو یہ بھی سمجھایا کہ آپ نمبر ایک اور نمبر دو کی ترقیاں کر دیں، کسی جانب سے کوئی اعتراض نہیں آئے گا، مرتضی سولنگی

آصف زرداری جب ملک کے صدر تھے اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملتے تھے تو یہ معاملہ عدالت میں لے جایا گیا تھا۔ اس وقت عدالت نے فیصلہ بھی سنا دیا تھا کہ صدر پارٹی رہنماؤں سے نہیں مل سکتے۔ آج عمران خان کی کیا حیثیت ہے جو صدر ان سے مشورہ کرنے گئے تھے، رضا رومی