عمر قید 25 برس ہوگی یا تاحیات؟

عمر قید 25 برس ہوگی یا تاحیات؟
چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ بدھ ہی کو عمر قید کی سزاکی مدت کے تعین کا کرے گا، عمر قید میں سزا پچیس سال یا تاحیات ہوگی فیصلہ لارجر بینچ کرے گا۔جسٹس منظوراحمد ملک، جسٹس طارق مسعود، جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہرعالم میاں خیل، جسٹس سجاد علی شاہ اورجسٹس قاضی امین احمد لارجر بینچ میں شامل ہیں۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دو ماہ قبل ایک مقدمے کی سماعت کے دوران یہ معاملہ اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ عدالت کا لارجر بنچ عمر قید کے دورانیے کا تعین کرے گا۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز سمیت تمام فریقوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

چیف جسٹس نے عمر قید کے تعین سے متعلق ازخود نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ عمر قید 25 برس ہوگی یا تاحیات، حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔