Get Alerts

'ووٹ چور! سب جواز ختم، اب کرسی چھوڑو'

'ووٹ چور! سب جواز ختم، اب کرسی چھوڑو'

مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ' تمہارے پاس اب وزیراعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں، ووٹ چور کرسی چھوڑو'۔


ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہےکہ عوام اور ان کے نمائندوں نےڈرنے سے انکار کردیا، جعل سازی اب نہیں چل سکتی۔


مریم نواز کا کہنا ہےکہ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا، اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور، چینی چور، بجلی چور اور ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کردیا۔


ان کا کہنا ہے کہ' تمہارے پاس اب وزیراعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں، ووٹ چور کرسی چھوڑو'۔


مریم نواز  نے یوسف رضا گیلانی، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور ن لیگی ارکان کو مبارک باد دی ہے اور ن لیگی ارکان کو شاباش بھی دی ہے کہ جنہوں نے نواز شریف کے فیصلے اور بیانیےکا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے سے انکار کردیا۔


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ 2018 کی ووٹ چوری کا بدلہ ڈسکہ کے عوام نے لیا اور چیئرمین سینٹ کا الیکشن چھینے جانےکا بدلہ آج عوامی نمائندوں نے لےلیا۔