فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے بلوچستان سے چائلڈ پورنو گرافی کی اطلاع پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) سائبرکرائم ونگ نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز رکھنے پر ایک شخس کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔
اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل سے بچوں کی نازیبا ویڈیو برآمد ہوئی ہیں جس کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد سے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث انٹرنیشنل گروپ کے اہم کارندے کو گرفتار کیا تھا۔