تاریخ رقم: نیوزی لینڈ کے سپنر اعجاز پٹیل نے پوری ہندوستانی ٹیم آؤٹ کردی

تاریخ رقم: نیوزی لینڈ کے سپنر اعجاز پٹیل نے پوری ہندوستانی ٹیم آؤٹ کردی
نیوزی لینڈ کے مایہ ناز سپنر اعجاز پٹیل نے بھارت کیخلاف جاری ممبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پوری ٹیم کو آئوٹ کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔

اعجاز پٹیل کا پورا نام اعجاز یونس پٹیل ہے۔ وہ 21 اکتوبر 1988ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔ تاہم 1996ء میں ان کا خاندان نیوزی لینڈ منتقل ہو گیا تھا۔

https://twitter.com/talkSPORT2/status/1467093875047157765?s=20

اعجاز پٹیل کا نام اب دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے گیند بازوں لیا جانے لگا ہے۔ انہوں نے اپنے کارنامے کی ابتدا انڈیا کے کپتان ویرات کوہلی کو صفر پر آئوٹ کرکے کی۔



ممبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت کی پہلی اننگز 325 رنز پر ختم ہوئیں تو تو اس میں تمام 10 وکٹوں کے آگے اعجاز پٹیل کا نام درج تھا۔

وہ ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں تمام 10 وکٹیں لینے حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے بائولر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل انگلینڈ کے آف سپنر جم لیکر اور بھارت کے لیگ سپنر انیل کمبلے یہ تاریخی کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔



کیوی بائولر اعجاز پٹیل نے 47 اعشاریہ 5 اوورز میں 119 رنز دے کر یہ 10 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ کارکردگی نیوزی لینڈ کے کسی بھی بائولر کی سب سے بہترین کارکردگی کا نیا ریکارڈ بھی بن گئی ہے۔

https://twitter.com/BCCI/status/1467037083436912640?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1467037083436912640%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawn.com%2Fnews%2F1661906

ان سے قبل سررچرڈ ہیڈلی نے نومبر 1985ء میں آسٹریلوی ٹیم کیخلاف برسبین ٹیسٹ کی ایک اننگز میں باون رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔