پہلا ٹی 20: پاکستان ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

فاطمہ ثنا اپنی شاندار باؤلنگ کے سبب پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

پہلے ٹی 20میں پاکستان ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔  پاکستان ویمنز ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف 9 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں یہ پہلی فتح ہے۔ گرین شرٹس نے 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ 

 یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔قومی ویمنز نے 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنرشوال ذوالفقار نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فاطمہ ثنا نے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

فاطمہ ثنا اپنی شاندار باؤلنگ کے سبب پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میڈی گرین ٹاپ سکورر رہیں۔ انہوں نے 28 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 43 رنز بنائے۔

تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ منگل کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔