Get Alerts

'فوج سویلینز کو جنرل باجوہ کے احتساب کی اجازت ہرگز نہیں دے گی'

کارگل والا معاملہ ہو، پرویز مشرف کے خلاف کیس ہو یا جنرل باجوہ کا احتساب؛ نواز شریف کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کارروائی کرنا چاہتے ہیں مگر کچھ ہو نہیں پاتا۔ نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے میں جنرل باجوہ نے سب سے اہم کردار ادا کیا، نواز شریف کو کسی کا احسان مند ہونا چاہئیے تو وہ جنرل باجوہ ہیں۔

'فوج سویلینز کو جنرل باجوہ کے احتساب کی اجازت ہرگز نہیں دے گی'

2 فروری 2023 کو جنرل باجوہ سے ہونے والی ملاقات میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان ہوں یا نواز شریف، سویلینز کو سمجھ لینا چاہئیے کہ فوج کسی صورت سابق آرمی چیف کے خلاف کارروائی کی اجازت نہیں دے گی۔ اسٹیبلشمنٹ چاہے گی کہ ہم نے ماضی میں جو کچھ بھی کیا ہے اس پر مٹی ڈال دی جائے، وہ اپنا احتساب سویلینز اور ججز کے ہاتھ میں نہیں دے گی۔ یہ کہنا ہے صحافی شاہد میتلا کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں انہوں نے کہا 9 مئی کے بعد خبریں آنا شروع ہوئیں کہ جنرل فیض کے خلاف کارروائی ہو گی مگر میں تب بھی کہتا تھا کہ جنرل فیض کے خلاف کچھ نہیں ہو گا۔ کرپشن پر جنرل فیض کا احتساب کیا جا سکتا ہے، ان کے اثاثے ایک ہزار ارب تک پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 9 مئی پر بھی ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

اعجاز احمد کے مطابق کارگل والا معاملہ ہو، پرویز مشرف کے خلاف کیس ہو یا جنرل باجوہ کا احتساب؛ نواز شریف کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کارروائی کرنا چاہتے ہیں مگر کچھ ہو نہیں پاتا۔ نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے میں جنرل باجوہ نے سب سے اہم کردار ادا کیا، نواز شریف کو کسی کا احسان مند ہونا چاہئیے تو وہ جنرل باجوہ ہیں۔ صدر مملکت عمران خان کو بچانے کے لیے جتنا کچھ کر سکتے تھے انہوں نے کیا مگر انہیں کامیابی نہیں ہوئی۔

رضا رومی کی میزبانی میں 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔