وزیر اعظم کی جانب سے سندھ ان فوکس: سندھ حکومت کی بری کارکردگی کے بارے میں عوام کو بتائیں، ترجمانوں کو ہدایت

وزیر اعظم کی جانب سے سندھ ان فوکس: سندھ حکومت کی بری کارکردگی کے بارے میں عوام کو بتائیں، ترجمانوں کو ہدایت

وزیر اعظم عمران  پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں سندھ پر فوکس رہے۔ اجلاس میں موجود ذرائع کے مطابق انہوں نے سندھ حکومت کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک اپنے سندھ کے پارٹی ترجمانوں کو سونپ دیا ہے۔


ذرائع کےمطابق پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کو متحرک ہونے کی ہدایت دی ہیں۔


وزیراعظم نے ہدایت دی کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے کارنامے عوام کو بتائیں، پیپلزپارٹی نے 12 سال میں سندھ میں کیا کیا عوام کو آگاہ کیا جائے۔


انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی بیڈ گورننس اور عوامی مسائل اجاگر کریں جب کہ  سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیا جائے۔