چین نے کشمیر میں بھارتی اقدام کو اپنی خودمختاری پر حملہ قرار دیدیا

چین نے کشمیر میں بھارتی اقدام کو اپنی خودمختاری پر حملہ قرار دیدیا
چین نے جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے پر بھارتی سرکار کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو خود چین کیلئے خطرہ قرار دےدیا۔

کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے پر چین کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے اور چین کیجانب سے مودی سرکارکے اقدامات کے مذمت کی گئی ہے ، چین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے اقدام سے چین کی اپنی سلامتی پر اثر پڑا ہے۔

دوسری جانب بھارتی خارجہ امور نے اسے داخلی مسئلہ قرار دیا ہے۔

واضح رہےکہ بھارتی حکومت کی جانب سے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے خصوصی اختیارات سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جس کے تحت مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گی اور لداخ بھی بھارتی یونین کا حصہ ہو گا۔