Get Alerts

عمران خان آج نہ آئے تو ملک بھر میں دھرنے شروع کر دیں گے: ہزارہ مظاہرین کا اعلان

عمران خان آج نہ آئے تو ملک بھر میں دھرنے شروع کر دیں گے: ہزارہ مظاہرین کا اعلان

سانحہ مچھ کے خلاف مظاہرین کا کوئٹہ مغربی بائی پاس پردھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ اور مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم انکے پاس آئیں۔


وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پہنچنے والی حکومتی ٹیم کےبھی مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہوگئے اور دھرنے کے شرکا نے وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ آمد تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔


شیخ رشید، ذلفی بخاری، علی زیدی سمیت تمام وزرا اور صوبائی حکومت سمیت سب نے کوششیں کر لی ہیں تاہم  مظاہرین نے میتیں دفنانے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان ٹویٹ کرتے ہوئے  نے کہا کہ اپنے لوگوں کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، غم زدہ ہزارہ خاندانوں کی تکلیف اور مطالبات کا علم ہے، مستقبل میں اس قسم کے حملوں کی روک تھام کےلیے اقدامات کیے جارہےہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ازراہِ کرم اپنے پیاروں کو دفن کیجئے تاکہ انکی روحیں آسودگی پائیں، سب یہ جان لیں کہ ہمارا ہمسایہ اس فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔


تاہم اب مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ اگر وزیر اعظم انکے پاس نہ آئے تو پورے ملک میں احتجاج شروع کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ اگر آج وزیر اعطم نہیں آتے تو پھر پورے ملک میں احتجاج شروع کیا جائے گا۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ملک میں دھرنے دیئے جائیں گے۔