وزیر اعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب میں مختلف محکموں کے 177 ریسٹ ہاؤسز کو جو پہلے سرکاری عہدیدار صرف اپنے ذاتی استعمال میں رکھتے تھے کو عام عوام کے استعمال کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
انہوں نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا ہے کہ حاصل ہونے والی آمدن سے نا صرف ملحقہ علاقوں کی کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے لیے فنڈز جمع ہوں گے بلکہ ریسٹ ہاؤسز کی دیکھ بھال بھی ہو گی۔
وزیراعظم عمران خان نے جب سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے اس وقت سے وہ سیاحت کوفروغ دینے پہ نہ صرف مسلسل زور دے رہے ہیں بلکہ اس سلسلے میں ان کی حکومت نے متعدد اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔