وائٹ ہاوس کی جانب سے سامنے آنے والی پریس ریلیز کے مطابق امریکی صدر 22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے، وائٹ ہاؤس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، دورے سے دونوں ممالک امن، اقتصادی ترقی اور خطے کے استحکام کے لیے مل کرکام کرنے میں مدد ملے گی۔
اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے پر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، ہم امریکی حکام سے قریبی رابطے میں ہیں اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق اس ضمن میں باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔