Get Alerts

کرونا وائرس کی دو نئی قسمیں 70 ممالک میں پھیل چکی ہیں: عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

کرونا وائرس کی دو نئی قسمیں 70 ممالک میں پھیل چکی ہیں: عالمی ادارہ صحت کا انتباہ
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ برطانیہ میں سامنے آنے والا کورونا وائرس ویریئنٹ اب 50 ممالک تک پھیل چکا ہے جبکہ جنوبی افریقہ میں رپورٹ ہونے والا وائرس 20 ممالک میں پہنچ چکا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جاپان میں وائرس کی تیسری قسم سے مدافعتی نظام پر اثرانداز ہوسکتی ہے اور اس کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ایس اے آر ایس-سی او وی-2 وائرس جتنا پھیلتا ہے اتنا ہی اس کے تبدیل ہونے کے خدشات ہیں، تیزی سے پھیلنے کا مطلب ہے ہمیں مزید کیسز کے خدشات ہیں'۔