کرونا وائرس کا اگلے سال کے وسط تک ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں،ماہرین

کرونا وائرس کا اگلے سال کے وسط تک ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں،ماہرین
کرونا وائرس اس وقت کسی بھیانک خواب کی طرح دنیا کو دہشت زدہ کئے ہوئے ہے اور ہر طرف سے منفی خبریں ہی سامنے آرہی ہیں۔ ایسے میں پوری دنیا اس حوالے سے پریشان ہے کہ آیا یہ بلا کب ٹلے گی۔

اس سوال کا جواب بھی سامنے آیا ہے مگر افسوس یہ ہے کہ یہ جواب ہمارے لئے خاص حوصلہ افزا نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کا زور سنہ 2021  کی گرمیوں سے قبل ٹوٹتا ہو نظر نہیں آرہا جبکہ چین سمیت وہ ممالک جہاں یہ وائرس پسپا ہوتا ہو محسوس ہو رہا تھ وہاں بھی ابتدائی طور پر وائرس کے پھر سے نمودار ہونے کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

غیر ملکی جریدے دی گارڈئین  کے مطابق اس عرصے کے دوران صرف برطانیہ میں یہ وائرس 80 لاکھ کے قریب افراد کو ہسپتال پہنچائے گا۔ دوسری جانب کچھ عرصہ قبل امریکی پروفیسر نے دعویٰ کیا تھا کہ بحثیت مجموعی پوری دنیا میں 4 ارب سے زائد افراد اس وبا کا شکار ہوں گے۔