Get Alerts

دھرنا کرنے والے بھی وہی ہیں، کروانے والے بھی وہی ہیں، تبدیلی نہیں آئی: شاہد خاقان عباسی

دھرنا کرنے والے بھی وہی ہیں، کروانے والے بھی وہی ہیں، تبدیلی نہیں آئی: شاہد خاقان عباسی
سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء شاہد خاقان عباسی نے فیض آباد میں جاری تحریک لبیک کے دھرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنا کرنے والے بھی وہی ہیں اور کروانے والے بھی وہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب عدالت سے باہر نکلتے ہوئے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کیا۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ تحریک لبیک کا دھرنا پھر سے شروع ہوگیا تو آپ کا اس پر کیا تبصرہ ہے۔ شاید خاقان عباسی نے جواب دیا کہ اس میں میرا کیا قصور ہے۔ تاہم اصرار کرنے پر انہوں نے کہا کہ دھرنا کرنے والے بھی وہی ہیں اور کروانے والے بھی وہی، تبدیلی نہیں آئی۔

https://twitter.com/awaisReporter/status/1328250755011186688

یاد رہے کہ تحریک لبیک کی طرف سے 2017  میں بھی دھرنا دیا گیا تھا جب شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم تھے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ فوج اپنے ہی شہریوں کیخلاف کاروائی نہیں کر سکتی ، علاوہ ازیں دھرنے کے اختتام پرفوجی افسر کی جانب سے شرکاء میں ایک ایک ہزار روپے بھی تقسیم کئے گئے تھے۔

اس دھرنے کے متعلق کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آئی ایس آئی کو اس دھرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا کہنا تھا کہ اس سے بڑا اور کون سا مقدمہ ہو سکتا ہے کہ ایک مذہبی اور سیاسی جماعت نے پورے ملک کو بند کر دی ۔ فیصلے میں عدالت نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ ایسے فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے جنھوں نے اپنے حلف کی خلاف وزری کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

عدالت نے آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلیجنس اور انٹیلیجنس بیورو کے علاوہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کریں۔